اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی
تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور تنازعات کے پُرامن حل کے لئے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت کی دوبارہ توثیق کی۔نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ ہفتے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران وزیراعظم اور پاکستانی وفد بشمول اپنی ذات کے لئے ترکیہ کی جانب سے فراہم کی گئی پُرخلوص مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس بات پر بھی اظہارِ تشکر کیا کہ اے ڈی ایف کے موقع پر آر-4 کے تیسرے اجلاس کی میزبانی بھی ترکیہ نے کی جس میں ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔