• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبے بھر کی بنجر زمینوں کو بلیو اکانومی پروگرام سے آباد کرکے معاشی زونز میں تبدیل کرنے کا عزم

سرگودھا اسٹیٹ، علی والا اور شاہ گڑھ میں شرمپ فارمنگ منصوبوں کے انفراسٹرکچر کی تیاری میں اہم پیشرفت،منصوبے پر تیزی سے کام کرنے پرپوری ٹیم کو شاباش سرگودھا اسٹیٹ شرمپ فارمنگ میں 118 تالابوں کی کھدائی، 116 ٹیوب ویلز کی بورنگ مکمل، 365 ایکڑ اراضی کی صفائی اور سروے کا 100 فیصد کام مکمل عالمی معیار کی شرمپ فارمنگ اور ایکوا کلچر کوفروغ دیکر صوبے کی بنجر زمینوں کو آباد کرنے، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے:مریم نواز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 20, 2026
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبے بھر کی بنجر زمینوں کو بلیو اکانومی پروگرام سے آباد کرکے معاشی زونز میں تبدیل کرنے کا عزم
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے بھر کی بنجر زمینوں کو آباد کرکے معاشی زونز میں تبدیل کرنے کیلئے بلیواکانومی پروگرام شروع ہے۔ ایکوا کلچر کے فروغ سے صوبے کی بنجر زمینوں کو آباد کرنے، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافے ہوگا۔ پنجاب میں بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے سرگودھا شرمپ اسٹیٹ، علی والا اور شاہ گڑھ شرمپ فارم منصوبوں کے انفراسٹرکچر کی تیاری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سرگودھا شرمپ فارمنگ منصوبے کے لیے 126 میں سے 118 تالابوں کی کھدائی مکمل کر لی گئی جبکہ 118 تالابوں کے 92 فیصد پشتوں کی تعمیرکا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ 116 ٹیوب ویلز کی بورنگ مکمل ہونے سے پانی فراہمی کے نظام کا 92 فیصد کام تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرگودھا شرمپ فارمنگ منصوبے کے لیے 365 ایکڑ اراضی کی صفائی اور سروے کا 100 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ شرمپ فارمنگ کا یہ منصوبہ مجموعی طور پر 500 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ 2020 میٹر سڑک کی تعمیر کے لیے زمین کو پختہ بنانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا جبکہ منصوبے کی مزید سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ویئر ہاؤس کی تعمیر 90 فیصد مکمل ہو چکی ہے، ایڈمن بلاک اور فیڈ سٹور کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ علی والا شرمپ اسٹیٹ کے لئے مختص اراضی کے1267 ایکڑ میں سے 90 فیصد رقبہ کلیئر کر دیا گیا۔ 737 میں سے 642 تالابوں کی کھدائی بھی مکمل کر لی گئی۔ ڈرینج سسٹم پر 91 فیصد کام مکمل ہوگیا جبکہ ایم ڈی سی ڈرینز کی کھدائی کا 100 فیصد کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔9000 میٹر روڈ نیٹ ورک کا سروے و کلیئرنگ مکمل کر لی گئی اور ارتھ فلنگ کا 80 فیصد کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔علی والا شرمپ فارمنگ منصوبے کے لیے 317 ٹیوب ویلز کی بورنگ کا کام مکمل ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت علی والا شرمپ فارمنگ منصوبے میں ایڈمن آفس، ہاسٹل، ویئر ہاؤس اور لیبر کی رہائشی عمارت تعمیرکی جارہی ہیں جس کی بنیادوں کا 100 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ شاہ گڑھ شرمپ فارم میں واٹر سپلائی 90 فیصد، الیکٹریفیکیشن 95 فیصد اور رابطہ سڑک کی تعمیر کا 97 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے میں پہلی مرتبہ سرکاری سرپرستی میں جھینگوں کی افزائش کے لیے جدید سائنسی نظام کے استعال کا یہ پہلا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔جھینگوں کی افزائش کے لیے درکار پانی کا درجہ حرارت موزوں پایا گیا ہے، منصوبے پر کام کرنے والے ماہرین نے تجربات کی رپورٹ حکام کو پیش کر دی۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق جھینگوں کی افزائش کے لیے روزانہ 114 کلوگرام خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔ سپلیمنٹس کے ذریعے جھینگوں کے بین الاقوامی معیار اور پیداوار میں بہتری کی رپورٹ بھی حوصلہ افزا پائی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شرمپ فارمنگ منصوبے پر تیزی سے پیش رفت پرپوری ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کی شرمپ فارمنگ کو پنجاب کو ایکوا کلچر کا مرکز بنائے گی۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/04/WhatsApp-Video-2026-04-21-at-12.50.29-AM.mp4
https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/04/WhatsApp-Video-2026-04-21-at-12.50.28-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد مذاکرات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اگلی پوسٹ

پاکستان-مصر مشترکہ مشق تھنڈر-II اختتام پذیر، انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی گئی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان-مصر مشترکہ مشق تھنڈر-II اختتام پذیر، انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی گئی

پاکستان-مصر مشترکہ مشق تھنڈر-II اختتام پذیر، انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی گئی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper