• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پی ایم ڈی سی کی ابتدائی سماعتیں مکمل، میڈیکل طالبات کی خودکشی کے کیسز ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 20, 2026
in پاکستان
0
پی ایم ڈی سی کی ابتدائی سماعتیں مکمل، میڈیکل طالبات کی خودکشی کے کیسز ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل طالبہ کی خودکشی کے افسوسناک واقعے کا جائزہ لینے کے لیے ابتدائی سماعت منعقد کی جس کا تعلق مبینہ طور پر ہراسانی سے بتایا جا رہا ہے۔پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج اور رجسٹرار ڈاکٹر ریحان نقوی نے ان واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں ہراسانی اور غفلت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔پیر کو تین ابتدائی سماعتیں منعقد کی گئیں تاکہ معاملات کا منصفانہ اور جامع جائزہ لیا جا سکے، اس سے قبل کہ کوئی باضابطہ تادیبی کارروائی شروع کی جائے۔متعلقہ اداروں کے نمائندگان سمیت تمام فریقین کو طلب کیا گیا تاکہ حقائق کو واضح طور پر سامنے لایا جا سکے۔ صدر پی ایم ڈی سی نے ابتدائی شواہد کا بغور جائزہ لیا اور اہم نکات کی تصدیق کے لیے متعلقہ نمائندگان سے وضاحتیں طلب کیں تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ آیا کیسز کو مزید کارروائی کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کو بھیجا جا سکتا ہے یا نہیں۔پہلی سماعت ’’او ٹی ویڈیو لیک سکینڈل‘‘ سے متعلق تھی جس میں پانچ ڈاکٹرز ڈاکٹر طیبہ فاطمہ، ڈاکٹر زینب طاہر، ڈاکٹر محمد عیسیٰ، ڈاکٹر عائشہ افضل اور ڈاکٹر ماہم امین پیش ہوئے۔یہ واقعہ لاہور کے لیڈی ویلنگٹن ہسپتال کے پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی جانب سے ایک نامناسب ویڈیو کے سوشل میڈیا پر پھیلائو سے متعلق تھا جس میں دو آپریشن ٹیبلز پر سرجری کے دوران مقابلہ دکھایا گیا اور غیر سنجیدہ تبصرے کیے گئے۔دوسری سماعت لاہور کے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی فائنل ایئر ایم بی بی ایس طالبہ فریحہ کی خودکشی کے افسوسناک واقعے سے متعلق تھی جس میں کالج کے پرنسپل نے پیش ہو کر حقائق بیان کیے۔تیسری سماعت میرپورخاص کے محمد میڈیکل کالج کی تیسری سال کی ایم بی بی ایس طالبہ فہمیدہ لغاری کی خودکشی کے واقعے سے متعلق تھی جس میں کالج کے پرنسپل نے اپنا موقف پیش کیا۔ابتدائی سماعت کے بعد پی ایم ڈی سی کے صدر نے تمام کیسز کو حتمی فیصلے کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کر دیا جس کا اجلاس آئندہ ہفتے میں کیا جائے گا۔صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ کونسل اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے غفلت، بدانتظامی یا طلبہ کے تحفظ سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کونسل اداروں میں موثر شکایتی نظام کی اہمیت سے بھی آگاہ ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے اور طلبہ کے لیے ایک محفوظ اور معاون تعلیمی ماحول فراہم کرنا پی ایم ڈی سی کی اولین ترجیح ہے۔

پچھلی پوسٹ

یوم چینی زبان ایک ایسی دنیا میں جو تیزی سے ایک دوسرے سے جڑ رہی ہے، لسانی تفہیم کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری

اگلی پوسٹ

اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا دور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا دور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ

اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا دور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper