مدینہ منورہ( نمائندہ خصوصی):پاکستان سے 2,687 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین نے وزارتِ مذہبی امور کے دیگرعملے کے ساتھ عازمین کا ان کی رہائش گاہ پر استقبال کیا۔ حکام کے مطابق عازمین کے آرام اور سہولت کو یقینی بنانے کے لئےغیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔آمد کے موقع پر ایک استقبالیہ بھی
منعقد کیا گیا جس میں کیک کاٹنے کی تقریب اور خصوصی عشائیہ شامل تھا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عازمین کو بہتر اور خوشگوار سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان آئندہ ہفتوں میں حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچیں گے جو اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ حکام پاکستانی عازمین کے لئے ٹرانسپورٹ، رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے انتظامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

