میہڑ ( نمائندہ خصوصی) گیارہویں جماعت طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے طالبہ شبانہ چانڈیو کے والد احمد علی چانڈیو کی مدعیت میں بی سیکشن تھانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمے میں زنا کے ارادے سے 

اغوا کی دفعات شامل کی ہیں زرائع کے مطابق ملزمان فرید کھوسو، فیاض کھوسو اور صداقت کھوسو نامزدمدعی کے مطابق ملزم فرید کھوسو طالبہ کو اسکول جاتے وقت تنگ کرتا تھاگزشتہ روز ملزمان گھر میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر بیٹی کے کپڑے پھٹ گئےشور مچانے پر ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس کا مرکزی ملزم فرید کھوسو کی گرفتاری کا دعویٰ، دیگر ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

