• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ریڈ زون کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ، متبادل ٹریفک پلان جاری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 19, 2026
in پاکستان
0
غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ریڈ زون کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ، متبادل ٹریفک پلان جاری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے اور متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے اتوار کے روز ”اے پی پی“ کو بتایا کہ کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا جبکہ سرینگر ہائی وے پر بھی وقفے وقفے سے ٹریفک معطل کی جا سکتی ہے۔ اس دوران ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا اسلام آباد میں داخلہ بند رہے گا اور ٹرانسپورٹرز کو دارالحکومت کی طرف سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکٹرز G-5، G-6، G-7، F-6 اور F-7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ اور نائنتھ ایونیو استعمال کر سکتے ہیں۔فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اگر زیرو پوائنٹ سے کورال چوک کے درمیان راستہ بند ہو تو مسافر سرینگر ہائی وے سے نائنتھ ایونیو، پھر اسٹیڈیم روڈ، مری روڈ (چاندنی چوک) اور راول روڈ کے ذریعے کورال پہنچ سکتے ہیں۔ پارک روڈ سے کلب روڈ جانے والی ٹریفک کو ترامڑی چوک کی طرف موڑا جائے گا۔ بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے مسافروں کو کورنگ روڈ، بنی گالا اور لہتراڑ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راولپنڈی صدر سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک فقیر ایپی روڈ یا نائنتھ ایونیو کے ذریعے کرنل شیر خان روڈ استعمال کر سکتی ہے۔ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک کو ٹیکسلا موٹروے، چکری انٹرچینج، چک بیلی روڈ اور راولٹ جی ٹی روڈ کے ذریعے ڈائیورٹ کیا جائے گا۔اسی طرح لاہور سے پشاور جانے والی ہیوی ٹریفک راوٹ جی ٹی روڈ، چک بیلی روڈ، چکری انٹرچینج اور ٹیکسلا کے راستے موٹروے استعمال کرے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ٹریفک کا بہائو برقرار رکھا جا سکے۔ مزید معلومات کے لیے آئی ٹی پی کے واٹس ایپ چینل، اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

چین کی معاشی ترقی عالمی معیشت کے لئے استحکام کا باعث ہے، چینی میڈیا

اگلی پوسٹ

وزیر اعلی بلوچستان اور اپوزیشن کا بجٹ و ترقیاتی ترجیحات عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعلی بلوچستان اور اپوزیشن کا بجٹ و ترقیاتی ترجیحات عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق

وزیر اعلی بلوچستان اور اپوزیشن کا بجٹ و ترقیاتی ترجیحات عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper