• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

لاہور:سکھ یاتریوں کے اعزاز میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے حضوری باغ میں شاندار تقریب

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے یاتریوں کو جی آیا نوں کہا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 20, 2026
in پاکستان
0
لاہور:سکھ یاتریوں کے اعزاز میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے حضوری باغ میں شاندار تقریب
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں حضوری باغ لاہور میں ایک شاندار اور رنگا رنگ کلچرل نائٹ اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، عظمٰی کاردار، کمشنر لاہور مریم خان اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز بھی شریک ہوئے۔ سکھ یاتریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور وہ ڈھول کی تھاپ پر جھومتے رہے۔ پنڈال“جو بولے سونہال”اور“پاکستان زندہ باد”کے نعروں سے گونج اٹھا۔تقریب میں معروف فنکار سلیم البیلا، افتخار ٹھاکر اور جواد وسیم کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ بھی ڈھول کی تھاپ پر سکھ یاتریوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے رہے جس نے تقریب کے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔سکھ یاتریوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بھارت اور دیگر ممالک سے آنے والی سکھ سنگت کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے“جی آیا نوں ”کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سکھ یاتریوں کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اس کلچرل نائٹ کا مقصد سکھ بھائیوں کو پنجاب کی ثقافت سے روشناس کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کبھی بھی سکھ یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی سے نہیں روک سکتا اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں درشن سے محروم نہیں کر سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ سکھ یاتریوں کی آمد باعثِ مسرت ہے اور ان کی واپسی پر کمی شدت سے محسوس ہوگی۔ پاکستان میں سکھ یاتریوں کو مکمل مذہبی آزادی اور بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کے لیے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ سکھ برادری کے مقدس مقامات کی بحالی اور تزئین و آرائش ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ یاتریوں کو عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پاکستان کا مثبت، معتدل اور پُرامن تشخص عالمی سطح پر اجاگر ہو رہا ہے۔ اقلیتوں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سکھ یاتریوں کو لاہور کی سیر کروائی گئی اور انہیں شہر کے ثقافتی اور تاریخی ورثے سے روشناس کرایا گیا۔ پاکستان میں قیام کے دوران یاتریوں کو مکمل سہولیات اور محبت بھرا ماحول فراہم کیا گیا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ جب بھی سکھ یاتری پاکستان آنا چاہیں، انہیں خوش آمدید کہا جائے گا اور پاکستان ہمیشہ ویزوں کے اجرا میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔ ہمیں امید ہے کہ سکھ یاتری یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں گے جبکہ پوری دنیا پاکستان کی امن پسندی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی معترف ہے۔

پچھلی پوسٹ

ویساکھی کے موقع پر منعقدہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ،پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارتی سکھ یاتری محبت، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام لے کر واپس روانہ

اگلی پوسٹ

جنگ کے چند ہفتوں میں 180ارب اورموجودہ مالی سال میں لیوی کے نام پر 1234ارب روپے ظالمانہ ٹیکس وصول کیاگیا۔حافظ نعیم الرحمن

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
جنگ کے چند ہفتوں میں 180ارب اورموجودہ مالی سال میں لیوی کے نام پر 1234ارب روپے ظالمانہ ٹیکس وصول کیاگیا۔حافظ نعیم الرحمن

جنگ کے چند ہفتوں میں 180ارب اورموجودہ مالی سال میں لیوی کے نام پر 1234ارب روپے ظالمانہ ٹیکس وصول کیاگیا۔حافظ نعیم الرحمن

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper