اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور خطے کی موجودہ صورتحال، بالخصوص غزہ کی پٹی کی صورتحال سمیت اہم علاقائی پیش رفت پر
تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے تمام امور کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امن، استحکام اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے آئندہ دور کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار کیا تاکہ خطے اور اس سے باہر پائیدار امن کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے ۔دونوں اطراف سے باہمی رابطے میں رہنے

