لاہور( نمائندہ خصوصی):انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری کی ہے۔ رائے عامہ سروے رپورٹ کے مطابق 69فیصد افراد نے وزیراعلیٰ کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا اورپنجاب کی ترقی کو درست سمت میں پیشرفت قرار دے دیا۔ عوامی سروے میں 32فیصد افراد نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کوآوٹ سٹینڈنگ جبکہ31فیصد افرادنے گڈقرار دیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی اکثریت بھی وزیراعلیٰ کی مداح نکلے۔ آئی پی او آر سروے رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی دوسالہ کارگردگی کی بدولت پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو 42
فیصد عوامی مقبولیت حاصل ہے۔عوامی سروے میں 56فیصد افراد کی رائے کے مطابق ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے وزیراعلیٰ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔55فیصد افرادنے سروے میں وزیراعلیٰ کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے عزم کااظہار کیا۔ سروے میں وزیراعلیٰ کا ستھرا پنجاب پروگرام 33فیصد کے ساتھ سرفہر ست ہے۔ آئی پی او آر سروے کے مطابق 2سال کے دوران ویمن ویلفیئر اور پروٹیکشن 30فیصد اضافہ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ 29فیصداور ایجوکیشن 27فیصد کے ساتھ نمایاں اضافہ ہوا۔ سروے میں 26فیصد افرادنے امن وامان کی صورتحال اور 25فیصد نے انفراسٹرکچر کو بہتر قرار دیا۔آئی پی او آر سروے نے 7ہزار شہریوں کا عوامی جذبات گورننس پروفارمنس اور پولیٹیکل ٹرینڈ کا جائزہ لیا گیا جس میں50فیصد خواتین او ر50فیصد مرد شامل تھے۔ آئی پی او آر کے سروے میں 18سے 40سال کے 69فیصد افراد نے مثبت خیالات کااظہار کیا۔ سروے میں صفائی کے نظام میں بہتری، ہیلتھ اورایجوکیشن اصلاحات، مہنگائی میں ریلیف کے اقدامات،پبلک ٹرانسپورٹ اور بسنت کی بحالی پر عوامی رائے کاجائزہ کے مطابق 65فیصد افراد نے پنجاب کو ترقی کی درست سمت پر گامزن قراردیا۔ عوامی سروے میں 56 فیصد افراد کا سینی ٹیشن اور بلدیاتی سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی پی او آر سروے میں حصہ لینے والے 57فیصد افراد کا تعلق دیہی علاقوں اور 43 فیصد افراد کا تعلق اربن ایریا سے ہے۔

