اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت ،سرمایہ کاری، زراعت، صاف توانائی، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے فون کیا
میں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات میں پاکستان کی سہولت کاری کی کوششوں کی کینیڈا کی جانب سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ گفتگو کے دوران ہم نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت ،سرمایہ کاری، زراعت، صاف توانائی، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم کو موزوں وقت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
