لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی ہفتہ وار رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہر شہر میں جاری پراجیکٹس پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے خصوصی ویڈیولنک اجلاس میں مثالی گاؤں پراجیکٹس بھی پر پیشرفت جانچنے کے لئے ہر ہفتے رپورٹ پیش کرنے کا
حکم دے دیا -لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 51شہروں میں پراجیکٹس پر کام جاری ہے- ان شہروں میں ڈی سلٹنگ مشین، 46سیکشن مشین، 45 جیٹنگ مشین اور100ڈی واٹرنگ سیٹ بھی مہیا کئے جائیں گے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے ویسٹ کنٹینر اور کوڑے کرکٹ کے ڈرم وغیرہ کو مستقل صاف رکھنے کا حکم دیا ہے- پنجاب میں پہلی مرتبہ ایچ ڈی پی ای پائپ لائننگ پلانٹ کی انسٹالیشن کی جائے گی، 20اپریل سے کام شروع ہوگا -جنوبی پنجاب میں ایچ ڈی پی ای پائپ لائننگ پلانٹ قائم کیا جائے گا -وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیرصدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں پیش کردہ پراجیکٹ گیلری میں ہر تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تصویری جائزہ لیاگیا- لائیو ڈیش بورڈ پر تمام پراجیکٹس کی فنانشل اور فیزیکل پراگریس رپورٹ بھی پیش کی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ماضی میں 5سال میں بھی اتنے پراجیکٹ نہیں ہوسکے جو ہم 2سال میں کر چکے ہیں -واسا پراجیکٹس کی جلد ازجلد تکمیل کے بعد بیوٹیفکیشن پر بھرپور توجہ دی جائے –
