• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

دفاعی میدان میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد پاکستان سفارتی میدان میں بھی سبقت لے گیا ہے ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 8, 2026
in پاکستان
0
دفاعی میدان میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد پاکستان سفارتی میدان میں بھی سبقت لے گیا ہے ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دفاعی میدان میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد پاکستان سفارتی میدان میں بھی سبقت لے گیا ہے،آج دنیا بھر میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے،ہم اپنی قیادت کی بصیرت کی داد دیتے ہیں،ہمارے اس کردار سے دنیا جنگ کے دہانے سے پیچھے ہٹی ہے ،مستقبل میں پاکستان کے لئے کامیابیوں کے نئے دروازے کھلیں گے،عالم اسلام کو اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ اسرائیل اور ہندوستان ہمارے ازلی دشمن ہیں،پاکستان کے پاس امت کی قیادت کے مواقع ہیں۔بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کو 78 سالہ تاریخ میں جس قدر اس وقت عزت و تکریم ملی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، آج دنیا بھر میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی جا رہی ہے، یورپی یونین، مسلم ممالک سمیت ہمارے ہمسائے بھی ہماری سیاسی و عسکری قیادت، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کی تعریف کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو اس سے قبل دھول چٹائی، اس وقت سے لے کر اب تک اور آئندہ مستقبل میں بھی جس طرح پاکستان کا قد کاٹھ بین الاقوامی سطح پر بڑھ رہا ہے، عزت و تکریم میں اضافہ ہو رہا ہے وہ بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑے اچھے لمحات بھی آئے لیکن شاید ہی اس سے زیادہ عزت و توقیر اور فخر کا لمحہ آیا ہو، انفرادی یا دوطرفہ مسئلے پر ہمارا وقار بلند ہوا ہے لیکن ایران-امریکہ جنگ میں پاکستان کے کردار کو پوری دنیا سراہا رہی ہے اس پر ہم اﷲ کا شکر ادا کرتے ہیں، پوری دنیا وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کر رہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ماضی میں ایسی مفاہمت اور یکجہتی ہوتی تو ہم بہت سے سانحات سے بچ جاتے، ہم اپنی قیادت کی بصیرت کی داد دیتے ہیں کہ انہوں نے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے ایک ایسے رشتے اور تعلقات کا آغاز کیا ہے جس کے ثمرات ہمارے سامنے ہیں، پہلے ایک ازلی دشمن کے خلاف فتح کی صورت میں اور ایسی جامع فتح جس کا دنیا اعتراف کرتی ہے اور کسی کے ذہن میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہ رہی، امریکی صدر نے درجنوں بار پاکستان کی اس فتح کی تعریف کی ہے، ہندوستان کے اندر بھی اس بات کا اعتراف کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کو ہندوستان کے اوپر اس جنگ میں بھی برتری حاصل تھی اور اب سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہوئی ہے، یہ بڑی کامیابی اور سب سے بڑا ورثہ ہے جو ہم اپنی آنے والی نسل کو دے کر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو اڑھائی سال میں تنازعات کے باوجود عالمی سطح پر پاکستان کا قد کاٹھ جس طرح بڑھا ہے وہ قابل تعریف ہے، اس وقت ہم طالبان کے ساتھ جنگ لڑ رہے ہیں، ہم نے جن لوگوں کو کئی دہائیاں پالا آج ان کے ہاتھ ہمارے گریبان پر ہیں، یہ ہاتھ کٹیں گے، ہماری افواج اس محاذ پر بھی جتنی قربانیاں دے رہی ہے اور جس بہادری سے لڑ رہی ہیں وہاں بھی ان کی قربانیوں کے طفیل جارحیت میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے بعد ہندوستان اور افغانستان کا خطے میں کوئی حمایتی نہیں ہو گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پوری قوم کو بے انتہا مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ انتہائی خوشی اور تاریخ ساز لمحہ ہے، اس سے توقع ہے کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان کیلئے نئے راستے کھلیں گے، یہ ہماری نیتوں کی سچائی کا عکاس ہے اور اس ملک اور مٹی کے ساتھ وفا کا سب سے بڑا ثبوت ہے جس کے ثمرات ہمیں مل رہے ہیں اور یہ سب اﷲ کی طرف سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ساری دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے، جن لوگوں کو دنیا کے نقشے پر معلوم بھی نہ ہو کہ پاکستان کہاں واقع ہے آج وہ بھی پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، ہماری یہ کامیابیاں ہماری شناخت بن گئی ہیں، یہ ہمارے اتحاد اور بقائے باہمی کا ثمر ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ہماری قیادت کی بصیرت ہے، اﷲ ہمارے اس اتحاد اور ان پالیسیوں کو جاری و ساری رکھے کیونکہ اس میں ملک کی بقاء ہے، اس میں ملک کی زندگی ہے، ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے یہ ایک ورثہ تیار کر رہے ہیں، 78 سالوں میں بہت سی غلطیاں، کوتاہیاں اور ٹھوکروں سے ہماری تاریخ بھری پڑی ہے لیکن گذشتہ دو سال کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ پاکستانی دنیا میں جہاں بھی آباد ہیں وہ فخر سے بطور پاکستانی اپنی شناخت کراتے ہیں اور ہمارے وطن نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی، آج پاکستان ساری دنیا کی تمنائوں اور امیدوں کا مرکز بنا ہوا ہے کہ امن قائم ہو گا، خلیج فارس کھلے گی ، ہرمز کے بند راستے کھلیں گے، تیل و گیس کی دوبارہ ترسیل شروع ہو گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ خلیج فارس کے دونوں طرف ہمارے بھائی ہیں، ایک طرف ایران ہے، دوسری طرف سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین، اومان ہیں، وہ ہمارے بھائی ہیں اور ہمیں بہت عزیز ہیں اور ہم مذہبی تعلیمات اور قرآن و حدیث کے احکامات کی روشنی میں ان بھائیوں میں صلح کا کردار ادا کر رہے ہیں اور آنے والے وقتوں میں اس کے بے شمار مثبت اثرات ہوں گے اور جو پاکستانی اپنے روزگار یا کسی دیگر وجوہات سے دنیا میں پہچانے جاتے تھے لیکن بھارت کے خلاف جنگ میں فتح اور آج ثالثی کا جو کردار پاکستان نے ادا کیا ہے اس سے اسے ایک نئی شناخت ملی ہے کہ پاکستان کی قیادت اپنے ملک سے کوسوں دور صلح کا کردار ادا کر رہی ہے اور اسرائیل نے جو صیہونیت کا کردار بنایا ہوا ہے اس کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس میں صلح کا کردار ادا کر سکتا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ عالم اسلام کو اس بات کو تسلیم کرنا ہو گا کہ اسرائیل کی طرح ہندوستان بھی ہمارا ازلی دشمن ہے، اﷲ کرے کہ ہم امن اور صلح جوئی میں کامیاب ہو جائیں لیکن اس کے اوپر ہمیں پہرہ دینا پڑے گاجس طرح صیہونی اثرات دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور اس کے تانے بانے یورپ، امریکہ اور عرب دنیا میں بھی ملتے ہیں اس کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کے پاس ایک بار پھر موقع ہے کہ وہ قیادت کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری معاشی مشکلات بھی ہیں جن میں حالیہ دنوں میں اور زیادہ اضافہ ہوا ہے جس میں ہم روزانہ سرجوڑ کر بیٹھتے تھے اور سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کہاں سے امداد لائیں گے، مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا تھا جس کے مزید بڑھنے کی امکانات تھے، اس میں دعاگو ہیں کہ اس کے منفی اثرات سے عام انسان کو نجات ملے، خواہ وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں بستا ہو۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو مبارکباد دیتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ آنے والے دنوں میں بھی انہیں کامیابی ملے اور پاکستان دنیا میں مزید سرخرو ہو، پاکستان کی عزت، وقار اور تکریم میں مزید اضافہ ہو، پاکستان کا نام عالمی برادری میں عزت و احترام کے ساتھ لیا جا سکے، بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کی بدخوئی کرنے والوں اور اس کی تباہی کی خواہش رکھنے والوں کو بھی پاکستان کی عزت و آبرو کا تحفظ اور اس کی بدخوئی سے باز رکھے۔

پچھلی پوسٹ

مغربی ممالک کا امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم، پاکستان کے کردار کو سراہا گیا

اگلی پوسٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگ بندی اور پرامن سفارتی کوششوں کے ذریعے تنازعہ کے حل میں پیشرفت پر چین، سعودی عرب ،ترکیہ ، مصر اور قطر سمیت برادر ممالک سے اظہار تشکر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگ بندی اور پرامن سفارتی کوششوں کے ذریعے تنازعہ کے حل میں پیشرفت پر چین، سعودی عرب ،ترکیہ ، مصر اور قطر سمیت برادر ممالک سے اظہار تشکر

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگ بندی اور پرامن سفارتی کوششوں کے ذریعے تنازعہ کے حل میں پیشرفت پر چین، سعودی عرب ،ترکیہ ، مصر اور قطر سمیت برادر ممالک سے اظہار تشکر

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper