اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کے منافی ہیں،فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ تنازعہ زدہ علاقوں میں چند مقامات پر جن بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو امن عمل کی
روح کے منافی ہیں۔انہوں نے تمام فریقین سے پُرزور اور مخلصانہ اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور طے شدہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا احترام کریں تاکہ سفارت کاری کو تنازعہ کے پرامن حل کاموقع مل سکے۔
