لاہور۔( نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کردار کشی سے گریز کرنا چاہیے، کسی کی ذات پر داغ لگا دیا جائے تو پھر اس کا مداوا ممکن نہیں ، کو ئی بھی قانون بناتے وقت نمائندہ تنظیموں سے مشاورت ضرورہونی چا ہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بد ھ کے روز یہاں لاہور پریس کلب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے میڈیا کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی با ت ہے کہ مجھے صحافتی برادری کے
پی ایف یو جے کنونشن میں آنے کا موقع ملا ، میں ایک پولیٹیکل ورکر ہوں ، گراس روٹ لیول سے جہدوجہد کر کے یہاں تک پہنچا ہوں اور عام آدمی کے مسائل کوا چھی طرح سمجھتا ہوں۔گورنر نے کہا ہے کہ بزنس کیمونٹی پاکستان سے محبت کرتی ہے ، وہ ہر فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیا ست سمیت ہرجگہ میں اچھے بر ے لو گ ہو تے ہیں مگر سب کو ایک ہی ترازو میں تولنا مناسب نہیں ہے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ میڈیا ورکرز کے واجبات جلد از جلد کلیئر کیے جائیں ،ہما ری ہر ممکن کوشش ہو تی ہے کہ ادارے اپنے ورکرز کو تنخواہیں وقت پر دیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا ہاوسز سے لوگوں کو نکالے جانے والے صحافیوں کی نوکریوں پر بحالی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آڈٹ کروائیں گے کہ کس ادارے کی طرف صحافیوں کے کتنے واجبات ہیں، پنجاب میں ایسا کوئی اخبار نہیں چلے گا جو اپنے ورکرز کو تنخواہ نہیں دے گا۔عظمی بخاری نے کہا کہ میں خود کو میڈیا کا حصہ سمجھتی ہو،میرے میڈیا سے تعلق کی وجہ سے محکمہ تعلقات عامہ کا ادارہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرقومی سلامتی کے معاملات کو بھی نہیں چھوڑا جا رہا ہے،پوری دنیا امریکہ ،ایران جنگ بندی پرہماری قیادت کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے، مگر
سوشل میڈیا کی ڈائیریکشن ہی مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صحافی اپنا احتساب خود کریں تو کوئی حکومت آپ کے معاملات میں ہاتھ نہیں ڈالے گی اور نہ ہی کوئی پیکا جیسا قانون بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سو شل میڈیا پر ڈالر گروپ متعدد غلط خبریں پھیلا رہا ہے حا لانکہ کسی بھی ملک میں افواہ اور جھوٹ پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ آئیں ملکر بات کریں اور کچھ حدود مقرر کریں۔ کنونشن سے صدر لاہو ر پریس کلب ارشد انصا ری،خاور نعیم ہا شمی،حسین نقوی، ناصر زیدی سمیت دیگر سحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔
