• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حریت رہنما آسیہ اندرابی کی سزا قابل مذمت کشمیری عوام کی آواز کو سزاؤں سے دبایا نہیں جا سکتا :ڈاکٹر حمیرا طارق

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 28, 2026
in پاکستان
0
حریت رہنما آسیہ اندرابی کی سزا قابل مذمت  کشمیری عوام کی آواز کو سزاؤں سے دبایا نہیں جا سکتا :ڈاکٹر حمیرا طارق
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ( نمائندہ خصوصی)حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام معروف کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کو بھارتی حکومت کی جانب سے حقِ خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرنے کی پاداش میں تین مرتبہ عمر قید کی ظالمانہ سزا کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیری خواتین رہنماؤں اور کشمیری عوام سے دلی یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ آسیہ اندرابی کی سزا دراصل پوری کشمیری قوم کی آواز کو دبانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم، جبر اور قید و بند کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ? آزادی کو ہرگز شکست نہیں دے سکتا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی کے بغیر پاکستان کا نظریہ ادھورا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک 65 سالہ بے گناہ خاتون کو صرف آزادی کا مطالبہ کرنے پر تین مرتبہ عمر قید کی سزا سنانا اور ان کی دو ساتھیوں کو تیس، تیس سال قید دینا انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں؟ کیا انہیں ایک معمر عورت پر ہونے والا یہ کھلا ظلم دکھائی نہیں دیتا؟ کیا عورت کے حقوق صرف مخصوص ایجنڈوں تک محدود ہیں؟ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ جو تنظیمیں بات بات پر عورت کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آتی ہیں، آج ان کی خاموشی انتہائی معنی خیز اور قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی ظلم کسی اور خطے میں ہوتا تو دنیا بھر میں شور مچ جاتا، مگر کشمیری خواتین کے دکھ درد پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔انہوں نے عالمی انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوہرا معیار ترک کریں اور کشمیری خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک خاتون کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مقدمہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حق، حقِ خود ارادیت کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، اور پاکستان کے عوام ان کی اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آسیہ اندرابی جیسے حریت پسند رہنما حوصلے، استقامت اور قربانی کی روشن مثال ہیں، جن کی جدوجہد تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا جائز حق دلانے میں کردار ادا کرے۔
ڈاکٹر حمیرا طارق نے امریکہ کی جانب سے ایران پر جارحیت اور طاقت کے ناجائز استعمال کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کی یہ بدمعاشی دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو متحد ہو کر ایسے اقدامات کے خلاف مضبوط آواز بلند کرنی چاہیے۔ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ آسیہ اندرابی کو دی جانے والی سزا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری خواتین آج بھی عزم و استقلال کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ امریکہ اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے مسلمانوں کو امریکی دباؤ سے نکل کر اپنے ممالک کی سالمیت اور تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گےڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ کشمیر صرف ایک خطہ نہیں بلکہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی تکمیل کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد انصاف، آزادی اور انسانی وقار کی جنگ ہے، جس کی حمایت ہر باشعور انسان پر فرض ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو سفارتی، اخلاقی اور سیاسی سطح پر کشمیر کاز کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہوگا۔مظاہرے کے شرکاء نے بھارت کے خلاف بینرز، پلے کارڈ اور فلیکسز اٹھا رکھے تھے – انہوں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آسیہ اندرابی سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر صدر حلقہ لاہور عظمی عمران اپنی تمام نائبین کے ہمراہ موجود تھیں۔

پچھلی پوسٹ

قطر نے کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مکالمے اور سفارتکاری کی جاری کوششوں کو سراہا

اگلی پوسٹ

پاکستان کا بھارت کے بیان پر سخت ردعمل، الزامات کو بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان کا بھارت کے بیان پر سخت ردعمل، الزامات کو بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا

پاکستان کا بھارت کے بیان پر سخت ردعمل، الزامات کو بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper