• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ردِعمل پر مبنی حکمتِ عملی کے بجائے پیشگی اقدامات اور خطرات پر مبنی مؤثر نظام کی طرف فوری طور پر منتقل ہونا ہوگا، عائشہ حمیرہ مورانی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
March 28, 2026
in پاکستان
0
خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ردِعمل پر مبنی حکمتِ عملی کے بجائے پیشگی اقدامات اور خطرات پر مبنی مؤثر نظام کی طرف فوری طور پر منتقل ہونا ہوگا، عائشہ حمیرہ مورانی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی سیکرٹری برائےموسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی عائشہ حمیرہ مورانی نے کہا ہےکہ ملک کو خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ردِعمل پر مبنی حکمتِ عملی کے بجائے پیشگی اقدامات اور خطرات پر مبنی مؤثر نظام کی طرف فوری طور پر منتقل ہونا ہوگا کیونکہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث خشک سالی کی شدت اور تکرار میں اضافہ ہو رہا ہے۔مقامی ہوٹل میں قومی خشک سالی ایکشن پلان کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ خشک سالی اب کوئی دور یا وقتی خطرہ نہیں رہی بلکہ درجہ حرارت میں اضافے، پانی کی قلت اور موسمی تغیر کے باعث ایک مستقل چیلنج بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی ان ممالک میں شامل ہے جہاں پانی کا خطرہ زیادہ ہے، جبکہ خشک سالی براہِ راست زراعت، آبی وسائل، غذائی تحفظ، ماحولیاتی نظام اور لوگوں کے روزگار کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری توجہ زیادہ تر نقصانات کے بعد امدادی اقدامات پر رہی، جبکہ اب پیشگی تیاری ناگزیر ہے۔عائشہ حمیرہ مورانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اعداد و شمار کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لیے مربوط ادارہ جاتی اور پالیسی فریم ورک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی ادارہ برائے آبی نظم و نسق، محکمہ موسمیات پاکستان اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے پاکستان خشک سالی مینجمنٹ سسٹم کی تیاری کو سراہا، جو حقیقی وقت میں نگرانی اور پیشگی انتباہ کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے، تاہم صرف ڈیٹا کافی نہیں، بلکہ ایسے نظام کی ضرورت ہے جو بروقت اور شواہد پر مبنی فیصلوں کو یقینی بناتے ہوئے زمینی سطح پر عملدرآمد ممکن بنائے۔وفاقی سیکرٹری نے بتایا کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی وماحولیاتی ہم آہنگی نے اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسدادِ صحرائی پھیلاؤ کے تعاون سے اور وسیع مشاورت کے بعد قومی خشک سالی ایکشن پلان تیار کر لیا ہے۔اس منصوبے میں منصوبہ بندی اور وسائل کی فراہمی، طرزِ حکمرانی اور پالیسی، ابتدائی انتباہی نظام، مقامی سطح پر تدارکی اقدامات اور صلاحیت سازی جیسے اہم ستون شامل ہیں۔ورکشاپ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، ترقیاتی شراکت داروں اور مختلف اداروں کےنمائندوں نے شرکت کی جن میں بین الاقوامی ادارہ برائے آبی نظم و نسق، محکمہ موسمیات پاکستان، ادارہ خوراک و زراعت اور برطانیہ کا محکمہ برائے خارجہ و ترقی شامل ہیں۔ اس کا مقصد منصوبے کے مؤثر نفاذ کے لیے ایک عملی فریم ورک کو حتمی شکل دینا تھا۔شرکا نے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی،ادارہ جاتی ذمہ داریوں کے تعین اور قلیل، درمیانی اور طویل المدتی اقدامات کے لیے لائحہ عمل کی تیاری پر غور کیا۔اس موقع پر عائشہ حمیرہ مورانی نے کہا کہ خشک سالی جیسے کثیرالجہتی مسئلے سے نمٹنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں، تکنیکی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کےدرمیان مضبوط ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ان کے مطابق اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکومتی اور سماجی سطح پر مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزارت تمام متعلقہ اداروں،بشمول قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، محکمہ موسمیات اور صوبائی محکموں کے ساتھ مل کر اس عمل کو آگے بڑھائے گی، اور شرکا پر زور دیا کہ وہ ایک قابلِ عمل اور قومی ملکیت کے حامل منصوبے کی تیاری کے لیے اپنی تکنیکی آرا پیش کریں۔ورکشاپ کے متوقع نتائج میں ایک ایسا عملی فریم ورک شامل ہے جس میں ادارہ جاتی کردار اور رابطہ کاری کے طریقہ کار واضح ہوں گے، خشک سالی کے خطرات میں کمی کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی جائے گی، جبکہ قومی خشک سالی مینجمنٹ کمیٹی اور تکنیکی مشاورتی کمیٹی کے قیام کی تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ عملدرآمد کے لیے ٹائم لائن اور رپورٹنگ نظام پر مشتمل ایک جامع روڈ میپ بھی تیار کیا جائے گا۔

Previous Post

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، تین صحافی شہید

Next Post

آئی اے ای اے کے سربراہ کا مشرق وسطیٰ میں متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آئی اے ای اے کے سربراہ کا مشرق وسطیٰ میں متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور

آئی اے ای اے کے سربراہ کا مشرق وسطیٰ میں متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper