نشین( نمائندہ خصوصی)جنوبی لبنان کے علاقے جزین کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں تین صحافی شہید ہو گئے۔ شہداء میں المنار ٹی وی کے نمائندہ علی شعیب، المیادین ٹی وی کی نمائندہ فاطمہ فتونى اور ان کے بھائی، فوٹو جرنلسٹ محمد فتونى شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ افراد ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اس دوران اسرائیلی طیاروں نے انہیں نشانہ بنایا، جس
کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی شہید ہو گئے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی اسرائیلی حملوں میں فتونى خاندان کے مزید سات افراد شہید ہو چکے ہیں،عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں لبنانی چینل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والے صحافیوں میں ایک خاتون صحافی فاطمہ فتونی شامل ہیں، شہید ہونے والے دوسرے صحافی علی شعیب ہیں۔لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے علی شعیب المنار ٹی وی سے وابستہ تھے، جبکہ خاتون صحافی فاطمہ فتونی کا تعلق المایدین ٹی وی سے تھا۔ یہ صحافی غیر مسلح تھے اور صرف کیمروں کے ذریعے زمینی حقائق کو دنیا تک پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔این این اے کے مطابق یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے شہریوں، صحافیوں اور بچوں کو نشانہ بنانے کی ایک مسلسل پالیسی کا حصہ ہے، جو انسانی جان کے احترام اور آزادیٔ صحافت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

