کراچی۔( نمائندہ خصوصی):وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تپ دق کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو انہوں نے عالمی یومِ تپ دق کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تپ دق کے صحت، سماجی اور معاشی اثرات سے عوام کو آگاہ کرنا اس دن کا مقصد ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تپ دق ایک قابلِ علاج مرض ہے؛
بروقت تشخیص اور علاج نہایت ضروری ہے۔سید مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہری تپ دق کی علامات ظاہر ہونے پر فوری معائنہ کروائیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام تپ دق کے خلاف آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں، ہمارا ہدف صحت مند اور تپ دق سے پاک سندھ ہے۔
