• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 24, 2026
in پاکستان
0
این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا،تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق 24 سے 31 مارچ تک بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں سے داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہو گا۔اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، منڈی بہاؤالدین میں 25 تا 26 مارچ بارش متوقع ہے۔ خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، نارووال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی 25 تا 26 مارچ بارش متوقع ہے۔پنجاب میں 28 سے 30 مارچ کے دوران بارشوں کے سلسلے میں شدت متوقع ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 25 تا 26 مارچ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا میں 28 سے 30 مارچ کے دوران بارشوں کی شدت میں اضافہ متوقع، پہاڑی علاقوں میں برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں گلگت، استور، دیامر، غذر، اسکردو، ہنزہ، شگر، مظفرآباد، باغ، پونچھ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور وادی نیلم میں 25 تا 26 اور 28 تا 30 مارچ بارش کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، خاران، چاغی، پنجگور، تربت، گوادر، لسبیلہ، لورالائی اور مستونگ میں 24 تا 25 اور 27 تا 29 مارچ بارش متوقع ہے۔ بلوچستان میں بھی چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ سندھ کے شہروں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 25 تا 26 اور 28 تا 29 مارچ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ ملک بھر میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان، مسافر احتیاط کریں ۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں ۔ تیز ہوا اور طوفان کے دوران درختوں،کمزور تعمیرات اورتنصیبات سے دور رہیں ۔ سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں ۔ عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ سے بروقت معلومات حاصل کریں ۔ این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

پچھلی پوسٹ

منی لانڈرنگ کیس ، وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز کی بریت کیخلاف دائر درخواست خارج

اگلی پوسٹ

پاکستان مشرقِ وسطیٰ تنازعات کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے،ترجمان وزارت خارجہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان مشرقِ وسطیٰ تنازعات کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے،ترجمان وزارت خارجہ

پاکستان مشرقِ وسطیٰ تنازعات کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے،ترجمان وزارت خارجہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper