اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے یوم پاکستان کے موقع پر بانیان پاکستان اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یوم پاکستان پر پوری قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، مفکر
پاکستان علامہ محمد اقبال اور بانیان پاکستان کی شکر گزار ہے جنہوں نے مسلمانان ہند کے لیے ایک الگ مملکت کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔ پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” پرجاری پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کلمے کے نام پر قائم ہونے
والی یہ مملکت انشاء اللہ تا قیامت قائم رہے گی۔ آج کے دن ہم اپنے شہداء اور ان انگنت ہیروز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو وطن عزیز کے دفاع کے لیے زندگیاں وقف کر چکے۔”جب تک ہے یہ دنیا باقی ،ہم دیکھیں آزاد، ہم دیکھیں آزاد تجھے سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے“”پاکستان زندہ باد
