اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق سربراہ ، وفاقی وزیر اور خاتون اول نصرت بھٹو کی سالگرہ پیر 23 مارچ کو منائی گئی۔نصرت بھٹو1929 میں ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں اور ان کا تعلق ایک امیر حریری خاندان سے تھا۔ان کے والد ایک امیر ایرانی کرد تاجر تھے جو ابتدائی دور میں بمبئی میں بھی قیام پذیر رہے تاہم 1947 میں قیام پاکستان سے
قبل کراچی منتقل ہو گئے۔ پاکستان ہجرت سے پہلے نصرت بھٹو نے اصفہان یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور 1950 میں انسانیات میں بی اے کیا ۔ انہوں نے ملکی سیاست اور جمہوریت کیلئے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا۔ نصرت بحتو 23 اکتوبر 2011 کو دبئی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کی جانب سے بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
