• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ملک بھر میں کل سے بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 23, 2026
in پاکستان
0
ملک بھر میں کل سے بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں (کل) منگل 24 مارچ کی شام سے تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے ایک نئے اور طاقتور سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 24 مارچ کی شام کو ملک کے جنوبی حصوں میں داخل ہوگا، جو 27 مارچ کی رات سے مزید شدت اختیار کر جائے گا۔ یہ موسمی نظام 30 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں موسم میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع بشمول کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، مکران کے ساحلی علاقوں، گوادر اور لسبیلہ میں 24سے25مارچ اور دوبارہ 27 سے 29 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور مروت میں 25 سے 26 مارچ اور پھر 28 سے 30 مارچ کے دوران موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب اور اسلام آباد میں بھی موسم کی صورتحال تبدیل رہے گی۔ وفاقی دارالحکومت، مری، گلیات، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں 25 سے 26 مارچ اور پھر 28 سے 30 مارچ کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہےجبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ میں کراچی، سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 26 اور 29 مارچ کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں 25 سے 30 مارچ تک وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔مزید برآں بلوچستان کے ندی نالوں میں 25 سے 28 مارچ اور خیبر پختونخوا میں 28 سے 30 مارچ کے دوران طغیانی (فلیش فلڈنگ) کا خطرہ ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ شدید آندھی اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا کسانوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

پچھلی پوسٹ

آزادی کی نعمت ہمارے اسلاف کے تدبر، عزم، استقامت اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام

اگلی پوسٹ

قرارداد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کیلئے آزادی کی جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے:مریم نواز شریف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
قرارداد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کیلئے آزادی کی جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے:مریم نواز شریف

قرارداد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کیلئے آزادی کی جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے:مریم نواز شریف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper