اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وطن کی مٹی کا قرض اپنے خون سے اتارنے والے پاک فوج کے شہدا کو پوری قوم نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر جیسے خوشیوں اور محبت کے تہواروں کے موقع پر شہیدوں کی یادیں بھی تازہ ہوجاتی ہیں۔ ملتان کے سپوت سپاہی سرمد سعید شہید کی جدائی کا غم اپنی جگہ مگر ان کی لازوال قربانی خاندان کے لیے باعثِ فخر بن
چکی ہے۔ سپاہی سرمد سعید (شہید) نے گذشتہ سال پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ سپاہی سرمد سعید شہید کے والدین اور اہل خانہ نے عید الفطر کے موقع پر کہا ہے کہ ہمارا بیٹا بہت بہادر تھا اور مجھے اس کی شہادت پر بہت فخر ہے۔سپاہی سرمد سعید شہید کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے نے سینے پر گولیاں کھا کر بھی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادے کے بلند مرتبہ پر فائز ہوا۔ سپاہی سرمد سعید شہید کے والد نے کہا کہ میرا ایک اور بیٹا بھی ہے اور اگر ملک کی حفاظت کیلئے ضرورت پڑی تو اسے بھی پیش کرنے کیلئے تیار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں ۔ بھائی سپاہی سرمد سعید شہید نے کہا کہ میرے بھائی نے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان دی اور یہ قربانی پوری قوم کیلئےباعث فخر ہے،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وطن عزیز کا دفاع ہر قیمت پر ناقابلِ تسخیر رہے گا۔
