نواب شاہ( نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف جاری بیان کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، منتخب نمائندے ، میئر
نواب شاہ اور اعلیٰ افسران نے بھی صدر مملکت کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ نماز عید ادا کرنے کے بعد صدر مملکت شہریوں اور عمائدین سے عید بھی ملے اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ عید الفطر کے اجتماع میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
