اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):عیدالفطر کے موقع پر غازیانِ پاک فوج نائیک (ر) انوارحمد خان اورحوالدار(ر) محمد یونس خان نے آپریشن غضب للحق میں کامیابی پر قوم کو مبارکباددی ہے، لانس نائیک(ر) محمد گلزار خان نے بھی آپریشن غضب للحق کی کامیابی پر پوری قوم اور افواج پاکستان کومبارکبادپیش کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق غازیاں پاک فوج نے عیدالفطر کے موقع پر
افواج پاکستان اورپوری قوم کو مبارکباد دی۔نائیک (ر) انوار حمد خان نے کہا کہ پاک فوج نے ہر محاز پر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند رکھا اسی وجہ سے پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں بلند ہے ۔ اسی طرح حوالدار (ر) محمد یونس خان نے اس فخر کا اظہار کیا کہ میرا تعلق ایک بہادر اور باوقار فوج سے ہے جس نے ہر مشکل وقت میں وطنِ عزیز کے دفاع کو اولین ترجیح سمجھا۔لانس نائیک (ر) محمد گلزار خان نے افغانستان میں فتنہ الخوارج کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو تمہاری آنکھ نکال دیں گے۔ غازیانِ پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئےبے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ثابت کیاکہ پاکستان کی سلامتی اورخودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے اور ہر مشکل وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔غازیان پاک فوج نے کہا کہ ہماری قربانیوں اور کامیابیوں کی بدولت پاکستان امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے ۔

