راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کابل میں ہدف افـغـان طـالـبـان کے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے علاوہ ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے انہیں پورے شہر نے دیکھا۔انہوں نے
مزید کہا کہ حملے میں سویلینز کی ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ جھوٹ ہے، طـالبـان کے اکثر جنگجو وردی نہیں سویلین لباس پہنتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق طـالـبـان منشیات کے عادی افراد کو خـودکـش حملوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون افـغـان طـالـبـان کو بھارت فراہم کر رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی افـغـان عوام سے کوئی لڑائی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ انہیں تو خود دہشت گردوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔خودکش حملہ کرنے والے سب نشئی ہوتے ہیں، منشیات کے زیراثر ہوتے ہیں، انہوں نے وہاں پر خودکش حملہ آور رکھے تھے، شاید افغان طالبان کی ملیشیا کے لوگ تھے، یہ نشئی افراد کو خودکش حملہ آوروں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
