کراچی (نمائندہ خصوصی) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت اے پلس کیٹیگری کے منشیات اور گٹکا/ماوا مافیا کے خلاف جاری پولیس اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی و اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز و اسپیشل برانچ، زونل ڈی آئی جیز کراچی، ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی،
حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر، تمام ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پیز/ایس پیز انویسٹی گیشن کراچی، ایس ایس پی ایس آئی یو، اے آئی جیز آپریشنز و ایڈمن نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے اے پلس کیٹیگری کے منشیات و گٹکا/ماوا مافیا کی تازہ مرتب کردہ فہرستوں اور ان کے خلاف پولیس اقدامات پر مبنی تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر گرفتار منشیات فروشوں، بالخصوص تعلیمی اداروں اور آن لائن فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں سمیت گٹکا/ماوا فروخت کرنے والوں کی گرفتاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔آئی جی سندھ نے منشیات مافیا کے خلاف مؤثر اقدامات پر ایس ایس پیز شہید بینظیر آباد، میرپورخاص اور حیدرآباد کو شاباش دی۔اسٹریٹ کرائم کی روک تھام پر عوامی حلقوں سے پذیرائی ملنا خوش آئند ہے، آئی جی
سندھ نے کہا کہ منشیات سے متعلق شکایات پولیس کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں، جاوید عالم اوڈھو نے کہا ضلعی سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے، آئی جی سندھ نے کہاکہ شعبہ سی آئی اے تعلیمی اداروں اور آن لائن منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائیاں یقینی بنائے، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ آن لائن منشیات کی خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے سائبر مانیٹرنگ اور انٹیلیجنس کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے، آئی جی سندھ نے کہا کہاجلاس میں گٹکا و ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔جاوید عالم اوڈھو کےمطابق انسدادِ منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف مربوط حکمتِ عملی کے تحت ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات یقینی بنائے جائیں، ۔

