• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 17 سے 20 مارچ تک برف باری، بارشوں اور آندھی،طوفان کی پیشگوئی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 17, 2026
in پاکستان
0
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 17 سے 20 مارچ تک برف باری، بارشوں اور آندھی،طوفان کی پیشگوئی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 17 سے 20 مارچ تک بارشوں اور آندھی،طوفان کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق17 مارچ (شام/رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے والا نیا مغربی سلسلہ20 مارچ تک ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں رکھے گا جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بر ف باری بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی سے مکمل ابر آلود رہے گا جبکہ بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔بلوچستان کے علاقےکوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان، سبی، لورالائی، خضدار، کیچ، گوادر، پنجگور اور آواران میں 17 مارچ (شام/رات) سے 20 مارچ (صبح) تک وقفہ وقفہ سے بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، بنوں، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں 17 سے 20 مارچ کے دوران بارش اور گرج چمک کا امکان ہےجبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔پنجاب و اسلام آباد میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نورپورتھل،گجرات،گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور قصور میں 17 مارچ (رات) سے 20 مارچ (صبح) تک بارش اور گرج چمک متوقع ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ڈی جی خان، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 18 اور 19 مارچ کو بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان و کشمیر کے علاقے میں دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر اور آزاد کشمیر کے علاقوں نیلم ویلی، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 17 سے 20 مارچ تک بارش اور برف باری متوقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔سندھ میں کراچی، حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، کشمور، لاڑکانہ، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، شہید بینظیرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں 18 اور 19 مارچ کو بارش اور گرج چمک متوقع ہے،ممکنہ اثرات و احتیاطی تدابیر کے پیش نظر بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔چند مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے اورژالہ باری اور تیز ہوائیں فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے،کسانوں کو موسمی حالات کے مطابق فصلوں کی دیکھ بھال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پچھلی پوسٹ

کفایت شعاری کی جانب چیئرمین سینیٹ کے موثر اقدامات ، سینیٹ سیکرٹریٹ میں 700 سے 750 ملین روپے کی بچت ممکن

اگلی پوسٹ

یومِ پاکستان پر خیبر پختونخوا میں ایک دن میں ریکارڈ 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
یومِ پاکستان پر خیبر پختونخوا میں ایک دن میں ریکارڈ 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے

یومِ پاکستان پر خیبر پختونخوا میں ایک دن میں ریکارڈ 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper