• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

کفایت شعاری کی جانب چیئرمین سینیٹ کے موثر اقدامات ، سینیٹ سیکرٹریٹ میں 700 سے 750 ملین روپے کی بچت ممکن

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 17, 2026
in پاکستان
0
کفایت شعاری کی جانب چیئرمین سینیٹ کے موثر اقدامات ، سینیٹ سیکرٹریٹ میں 700 سے 750 ملین روپے کی بچت ممکن
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ان کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔ اس عمل میں سینیٹ کے بجٹ اخراجات میں نمایاں کمی پر توجہ دی گئی جس کا آغاز چیئرمین کے اپنے دفتر کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی سے کیا گیا۔مالیاتی نظم و ضبط کو ہر سطح پر نافذ کرنے کے اصول کو اپناتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری اقدامات کا آغاز اعلیٰ ترین سطح سے ہونا چاہئے چنانچہ چیئرمین کے دفتر کے بجٹ میں نمایاں کمی کا حکم دیا گیا تاکہ دیگر تمام شعبے بھی اس کی پیروی کریں۔چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹریٹ میں فوری طور پر کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے لئے جامع ہدایات جاری کیں جن میں بیرون ملک دوروں پر مکمل پابندی، پی او ایل (پٹرول، آئل اور لبریکنٹس) کے استعمال میں پچاس فیصد کمی، ساٹھ فیصد سرکاری گاڑیوں کو غیر فعال کرنا، غیر ضروری خریداریوں پر سخت پابندی اور حکومتی پالیسی کے مطابق تنخواہوں سے کٹوتیوں/عطیات کا نفاذ شامل ہے۔مزید برآں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے لئے روٹیشن کی بنیاد پر پک اینڈ ڈراپ سہولت فراہم کرنے جیسے انتظامی اقدامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن کا مقصد آپریشنل اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔آئندہ کسی بھی خریداری کو سینیٹ کی ایک خصوصی کفایت شعاری کمیٹی کی منظوری سے مشروط کیا گیا ہے۔ان اقدامات کے نتیجے میں سینیٹ سیکرٹریٹ نے موجودہ مالی سال کے باقی ماندہ بجٹ کے استعمال میں پچاس فیصد سے زائد کمی کی پیش گوئی کی ہے جس سے اندازاً 700 سے 750 ملین روپے کی بچت متوقع ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی عہدہ ایک مقدس امانت ہے اور اس کے تقاضے مالی معاملات میں اعلیٰ ترین احتیاط اور دانشمندی کا تقاضا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شفافیت، جوابدہی اور مالیاتی نظم و ضبط سیکرٹریٹ کے تمام انتظامی اور مالی امور میں رہنما اصول ہونے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کفایت شعاری محض ایک پالیسی ہدایت نہیں بلکہ ایک اجتماعی قومی ذمہ داری ہے اور سیکرٹریٹ کے تمام شعبوں کو ہدایت کی کہ وہ ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ کارکردگی، ذمہ دارانہ طرز حکمرانی اور ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو فروغ دیا جا سکے۔

پچھلی پوسٹ

چیئرپرسن سینیٹر انوشہ رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا ورچوئلی اجلاس

اگلی پوسٹ

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 17 سے 20 مارچ تک برف باری، بارشوں اور آندھی،طوفان کی پیشگوئی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 17 سے 20 مارچ تک برف باری، بارشوں اور آندھی،طوفان کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 17 سے 20 مارچ تک برف باری، بارشوں اور آندھی،طوفان کی پیشگوئی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper