اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):ایف آئی اے لنک آفس عمان نے ایک کامیاب بین الاقوامی آپریشن کے دوران انسانی سمگلنگ کا شکار ہونے والی پاکستانی کمسن بچی کو بازیاب کروا لیا۔ ترجمان کے مطابق معصوم بچی کو دھوکہ دہی سے عمان لے جا کر
استحصال کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔عمان پولیس اور ایف آئی اے کے باہمی تعاون سے بچی کو بازیاب کروا کر سیالکوٹ ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں امیگریشن حکام نے اسے والدین کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی اسمگلنگ کے خلاف "زیرو ٹالرنس” پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
