اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ چیف منسٹر سیکرٹریٹ آمد پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی
kistanاہم ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور وفاق و صوبے کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

