لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ڈور پھرنے سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کا نوٹس لے
لیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیاہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے پتنگ بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر افسوس کااظہارکیااور کہاکہ پتنگ بازی کو خونی کھیل میں بدلنا انتہائی افسوسناک امر ہے۔
