اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):انٹرنیشنل کالج آف ایکسیلینس (آئی سی ای)کے زیر اہتمام منعقدہ آن لائن پینل ڈسکشن کے شرکاء نے لڑکیوں کی معیاری تعلیم کے ذریعے رسائی، مساوات اور قائدانہ مواقع کے فروغ کے لیے مسلسل اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔آن لائن پینل میں شرکت کی جس کا عنوان تھا’’مستقبل کو بااختیار بنانا: لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا تھا‘‘۔ ادارہ تعلیم و آگاہی (آئی ٹی اے) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر بیلا رضا جمیل نے انٹرنیشنل کالج آف ایکسی لینس کی جانب سےمنعقدہ ایک آن
لائن پینل میں شرکت کی۔ مقررین نے لڑکیوں کی معیاری تعلیم کے ذریعے رسائی، مساوات اور قائدانہ مواقع کے فروغ کے لیے مسلسل اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔سیشن میں ماہرینِ تعلیم اور مختلف شعبوں سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ نوجوان خواتین کو مستقبل کی قیادت کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا اور جامع تعلیمی نظام کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پینل مباحثے میں اس بات پر زور دیا کہ تعلیم لڑکیوں کو بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس دوران تعلیم تک رسائی اور مساوی مواقع سے متعلق درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی اور ایسے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن کے ذریعے ایسا جامع تعلیمی ماحول تشکیل دیا جا سکے جہاں لڑکیاں ترقی کر سکیں اور معاشرے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔مقررین نے اس امر پر بھی زور دیا کہ معیاری تعلیم کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے اور متعلقہ اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں ضروری ہیں۔یہ آن لائن سیشن ان تمام افراد کے لیے اوپن تھا جو تعلیم کے ذریعے زیادہ مساوی اور بااختیار مستقبل کی تشکیل سے متعلق مباحثوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
