• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین اور بچیوں کی ثابت قدمی، قیادت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر لوئے شبانہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 8, 2026
in پاکستان
0
پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین اور بچیوں کی ثابت قدمی، قیادت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر لوئے شبانہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):یونائٹیڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) نے کہا ہے کہ وہ حکومتِ پاکستان، سول سوسائٹی اور کمیونٹیز کے ساتھ مل کر اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا کہ ہر عورت اور بچی اپنے حقوق استعمال کر سکے، بنیادی خدمات تک رسائی حاصل کرے، تشدد سے پاک زندگی گزارے اور اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکے۔پاکستان میں یو این ایف پی اے کی نمائندہ ڈاکٹر لوئے شبانہ نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارا عزم واضح ہے کہ ایسی دنیا قائم کی جائے جہاں ہر بچے کی پیدائش محفوظ ہو اور ہر نوجوان کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ہم پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین اور بچیوں کی ثابت قدمی، قیادت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال کا موضوع اس بات کی یاد دہانی ہے کہ خواتین اور بچیوں کے حقوق، صحت، تعلیم اور مواقع میں سرمایہ کاری پورے خاندانوں، معاشروں اور ممالک کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب خواتین ترقی کرتی ہیں تو معاشرہ بھی ترقی کرتا ہے۔۔ڈاکٹر لوئے شبانہ نے افغانستان، ایران، پاکستان، فلسطین، خلیجی عرب ریاستوں اور عرب دنیا کے دیگر حصوں میں خواتین اور بچیوں کو درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بہت سی خواتین اور بچیاں بدستور تنازعات، بے دخلی اور عدم تحفظ کے تباہ کن اثرات کا سامنا کر رہی ہیں، جبکہ تنازعات سے باہر کے علاقوں میں بھی متعدد خواتین کو انصاف، صحت کی سہولیات، تعلیم اور بنیادی حقوق تک رسائی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب زچگی کی صحت کی سہولیات بند ہو جائیں یا سپلائی چین متاثر ہو تو یہ دراصل تولیدی تشدد کے مترادف ہے، جو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد، نقصان دہ روایات اور جنسی و تولیدی صحت کی سہولیات تک رسائی کی کمی خواتین کی سلامتی، وقار اور فلاح و بہبود کے لیے بڑی رکاوٹیں ہیں۔ڈاکٹر لوئے شبانہ نے پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد کی رپورٹنگ سے متعلق انتظامی مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ خواتین اور بچیوں کے لیے حقیقی انصاف صرف قوانین اور کاغذات تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو متاثرین کی عزت و وقار کا تحفظ کریں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ہونے والے تشدد جیسے جدید خطرات سے نمٹ سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین اور بچیاں خاندانوں،کمیونٹیز اور قومی ترقی کے مرکز میں ہیں۔ وہ بطور ہیلتھ ورکرز، اساتذہ، کاروباری شخصیات، کمیونٹی لیڈرز اور مساوات کی علمبردار کے طور پر مثبت تبدیلی کی قیادت کر رہی ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس عالمی یومِ خواتین پر ہمیں تمام خواتین اور بچیوں کے حقوق اور انصاف کے وعدے کو عملی اقدامات میں بدلنا ہوگاجس کے لیے خواتین اور بچیوں میں سرمایہ کاری، ان کے حقوق کا تحفظ اور انصاف، خدمات اور مواقع تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے، کیونکہ جب خواتین اور بچیاں کامیاب ہوتی ہیں تو پاکستان اور دنیا بھی ترقی کرتی ہے۔

پچھلی پوسٹ

عالمی یومِ خواتین کے موقع پر کشمیری خواتین کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت

اگلی پوسٹ

خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی پائیدار ترقی کی کنجی ہے، روبینہ خالد

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی پائیدار ترقی کی کنجی ہے، روبینہ خالد

خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی پائیدار ترقی کی کنجی ہے، روبینہ خالد

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper