اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور بسیمہ میں بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الخوارج اور فتنتہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے
ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔
