• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

خواتین کے عالمی : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا شیلٹر ہوم لاہور کا دورہ، مقیم خواتین اور بچیوں کے ساتھ یومِ خواتین منایا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 7, 2026
in پاکستان
0
خواتین کے عالمی : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا شیلٹر ہوم لاہور کا دورہ، مقیم خواتین اور بچیوں کے ساتھ یومِ خواتین منایا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے شیلٹر ہوم لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقیم خواتین اور بچیوں کے ساتھ یومِ خواتین منایا، کیک کاٹا اور شیلٹر ہوم میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے شیلٹر ہوم میں موجود تمام مقیم خواتین اور بچیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان سے گفتگو کی اور ان کے مسائل، احساسات اور ضروریات کو نہایت توجہ سے سنا۔دورے کے دوران حنا پرویز بٹ نے شیلٹر ہوم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور رہائش، خوراک، تحفظ، طبی سہولیات، صفائی، بچیوں کی نگہداشت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین اور بچیوں کو ہر ممکن سہولت، تحفظ اور باعزت ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ خود کو محفوظ، پُراعتماد اور باوقار محسوس کر سکیں۔
اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن صرف ایک تقریب نہیں بلکہ اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ معاشرے کی ہر عورت کو عزت، تحفظ، انصاف اور بااختیار ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ایک ایسے پنجاب کا قیام ہے جہاں ہر عورت خود کو محفوظ، باوقار اور بااختیار محسوس کرے۔ انہوں نے مقیم خواتین سے جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”آپ اکیلی نہیں ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، حکومت پنجاب آپ کے ساتھ ہے، ہر مظلوم عورت کے ساتھ ہے۔ آپ تنہا نہیں ہیں، آپ کی حفاظت، عزت اور بہتر مستقبل ہماری ذمہ داری ہے۔”حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ شیلٹر ہوم صرف ایک پناہ گاہ نہیں بلکہ امید، حوصلے اور نئی زندگی کی علامت ہے، جہاں آنے والی ہر خاتون کو یہ احساس دلانا ضروری ہے کہ وہ باعزت ہے، اہم ہے، اور اس کے درد کو سمجھنے والا ایک مضبوط نظام موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر ظلم، جبر اور ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ہر مظلوم خاتون کے ساتھ کھڑی رہے گی۔اس موقع پر شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین اور بچیوں نے حنا پرویز بٹ کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا۔ مقیم خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور حنا پرویز بٹ کی خواتین کے تحفظ، فلاح اور بحالی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ خواتین نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں نہ صرف تحفظ اور سہولیات میسر ہیں بلکہ ان کے مسائل سننے، ان سے بات کرنے اور ان کی دلجوئی کے لیے بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ ہر عورت عزت، تحفظ اور انصاف کی حق دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں کوئی بھی عورت خود کو بے سہارا محسوس نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ، باوقار اور بااختیار پنجاب ہی دراصل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کا عکس ہے۔

پچھلی پوسٹ

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی بوچوی سے ٹیلی فونک گفتگو

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper