• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 55، 55 میں بڑے اضافے کا اعلان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
March 6, 2026
in پاکستان
0
پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت  55، 55 میں بڑے اضافے کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خزانہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔علاوہ ازیں حکومت نے پیٹرول پر لیوی 84 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 105 روپے 37 پیسے کردی۔ ڈیزل پر لیوی 76 روپے 21 پیسے سے کم کر کے 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 20 روپے97 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ہے، ڈیزل پر لیوی 20 روپے97 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نےکہا کہ کوئی شک نہیں کہ ہم غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، پڑوس میں شروع ہونے والی صورتحال نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صورتحال کے مطابق اپنے ذخائر کو بڑھا لیا تھا، ہماری کوشش ہے کہ بطور ریاست اس کام کو حکمت کے تحت آگے لے کر چلیں۔علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ ناجائز منافع خوری پر وزیراعظم نے سختی سے نوٹس لیا ہے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی، حالیہ اضافے کا فیصلہ مجبوری میں کیا گیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں متبادل ذرائع سے بھی پٹرولیم مصنوعات کے لیے سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، ایک حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ دنیا میں قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ خطے میں جنگ کی صورتحال ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، وزیراعظم اس متعلق بہت فکر مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آج خود میٹنگ کی ہے، جس میں صورتحال کاجائزہ لیا،اجلاس میں دونوں وزراء، اوگرا اور دوسرے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ کتنا اضافہ کرنا ہے، متوازن کر کے ہم نے کوئی راستہ نکالنا تھا، ہم نے دوسرے ملکوں کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ساتھیوں کو ساتھ ملا کر کشیدگی کم کرائی جائے، اس کشیدگی کو کم کرنے میں کتنی دیر لگے گی دیکھنا ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی دوسرے ممالک سے اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں، 5 روز گزر چکے ہیں روز جائزہ لیتے ہیں، قیمتوں میں ہر روز خطیر اضافہ ہو رہا ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں، قیمتوں میں اضافہ کا درآمدات اور برامدات پر کیا اثر ہوگا، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمارے پاس ذخائر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی خوف و ہراس کی ضرورت نہیں ہے، جو منظر نامہ ہے اس کے مطابق پلاننگ کریں گے، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ چاروں چیف منسٹرز سے بات کریں گے۔اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر اضافے کا امکان سامنے آیا تھا۔نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ملک میں موجود ذخائر اور عالمی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سفارشات پر غور کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر اوگرا، پارکو اور دیگر محکموں نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بریفنگ دی۔

پچھلی پوسٹ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

اگلی پوسٹ

پٹرول کی قیمتوں میں 55 روپے اضافہ عوام پر معاشی پٹرول بم ہے، حکومت سرکاری افسران کو مفت پٹرول بند کرے : کوکب اقبال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پٹرول کی قیمتوں میں 55 روپے اضافہ عوام پر معاشی پٹرول بم ہے، حکومت سرکاری افسران کو مفت پٹرول بند کرے : کوکب اقبال

پٹرول کی قیمتوں میں 55 روپے اضافہ عوام پر معاشی پٹرول بم ہے، حکومت سرکاری افسران کو مفت پٹرول بند کرے : کوکب اقبال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper