• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وون لنڈے کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کے نئے مواقع، خصوصاً کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
March 6, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وون لنڈے کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کے نئے مواقع، خصوصاً کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(اسپورٹس رپورٹر):وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وون لنڈے نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کے نئے مواقع، خصوصاً کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان طویل المدتی تعلقات کو سراہتے ہوئے اقتصادی اور صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔سفیر الیگزینڈرا برگ وون لنڈے نے کہا کہ سویڈن گزشتہ 77 برسوں سے پاکستان کے ساتھ مضبوط روابط برقرار رکھے ہوئے ہے اور یہ تعاون ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونی کیشنز، پیکیجنگ اور صنعت سمیت متعدد شعبوں میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں سویڈش بزنس کونسل کے 40 سے زائد کمپنیوں کی رکنیت ہے، جو ملک میں سویڈش کاروباری موجودگی کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔سفیر نے کان کنی کو مستقبل میں تعاون کے لیے ایک امید افزا شعبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن خصوصاً ڈیجیٹلائزیشن، پائیداری، مائننگ سروسز اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے وسیع مہارت حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سویڈش کمپنیاں پہلے ہی پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں کردار ادا کر رہی ہیں اور اس میں مزید ترقی کی مضبوط صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے تاریخی ریکوڈک پراجیکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سویڈش کمپنیاں اس منصوبے میں مصنوعات اور خدمات کی فراہمی، کنیکٹیویٹی سلوشنز اور دھماکہ خیز مواد کے حصے میں فعال تعاون فراہم کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے پاکستان میں سویڈن کی مسلسل سرمایہ کاری اور کاروباری موجودگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ملک کے قدرتی وسائل کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ علی پرویز ملک نے ریکوڈک پروجیکٹ کو پاکستان کے کان کنی کے شعبے کا زیور قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قابلِ تحسین امر ہے کہ مختلف چیلنجز کے باوجود اس منصوبے میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوئی، جس کا سہرا اس میں شامل تمام کمپنیوں اور شراکت داروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو جاتا ہے۔پاکستان کان کنی کی سرگرمیوں کو وسعت دے رہا ہے اور آئندہ پاکستان منرلز فورم 2026 میں اس سے متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے جائیں گے۔ انہوں نے سویڈش کان کنی کمپنیوں کو ریکوڈک سے آگے بڑھ کر دیگر مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی۔سفیر برگ وون لنڈے نے فورم کے گزشتہ ایڈیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک متاثر کن تقریب منعقد کی تھی جس میں عالمی سطح پر بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔انہوں نے بتایا کہ سویڈن نے اس میں سرکاری اسٹال کے ساتھ شرکت کی تھی جبکہ پانچ سویڈش کمپنیوں نے بھی آزادانہ طور پر نمائش میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال مزید سویڈش کمپنیاں شرکت کریں گی، جن میں بزنس ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی شامل ہوں گے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور مؤثر ثابت ہوگا۔انہوں نے سویڈش کمپنیوں کو پاکستان کے ایکسپلوریشن سیکٹر میں مواقع تلاش کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی جس میں قابل استعمال صلاحیت موجود ہے۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور اہم شعبوں میں پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اگلی پوسٹ

۔خواتین معاشرے کی ترقی کا بنیادی ستون ہیں، ان کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں: ثمن رائے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
۔خواتین معاشرے کی ترقی کا بنیادی ستون ہیں، ان کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں: ثمن رائے

۔خواتین معاشرے کی ترقی کا بنیادی ستون ہیں، ان کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں: ثمن رائے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper