• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی:کرپٹ اور راشی تھانیداروں کے خلاف کڑے احتسابی عمل کے دعوے دیوانے کے خواب بن گئے

شہر بھر کے بیشتر تھانوں میں خود ساختہ اسپیشل پارٹیاں کا راج ، بعض بااثر ایس ایچ اوز نے ایک سے دو درجن برطرف ، معطل پولیس اہلکاروں کے علاوہ بد نام جرائم پیشہ عناصر پر مشتمل اسپیشل پولیس پارٹیاں قائم کررکھی ہیں دن رات غیر قانونی سرگرمیاں اور چھاپے مار کاروائیاں کمائی کا ذریعہ اور تھانے عقوبت خانے بنا دئیے گئے بعض تھانوں میں مے نوشی اور دیگر نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کی بھی مکمل آزادی ہے 10 ملزمان کو حراست میں لیکر بھاری رشوت کے عوض 8 کو چھوڑ دو جبکہ 2 کے خلاف مقدمات درج کر کے اعلیٰ افسران سے ایوارڈ بھی حاصل کرو ، تھانیداروں اور انکی خودساختہ اسپیشل پارٹیوں نے حکمت عملی بنالی ، ایڈیشنل آئی جی آزاد خان تنولی کے برق رفتار احتسابی عمل اور میرٹ پر ایس ایچ اوز کی تعیناتی کی نوید پر خوش گمانی کے شکار " ٹینڈرز " کی سکت اور سیاسی پشت پناہی سے محروم پولیس افسران ایک بار پھر مایوسی کی آغوش میں چلے گئے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 4, 2026
in پاکستان
0
کراچی:کرپٹ اور راشی تھانیداروں کے خلاف کڑے احتسابی عمل کے دعوے دیوانے کے خواب بن گئے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (رپورٹ: راؤ محمد جمیل ) دیانت داری اور میرٹ پر نمایاں کارکردگی کے حوالے سے شہرت یافتہ ماضی کے حامل ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان تنولی بھی گفتار کے غازی نکلے ، شہر بھر کے تھانوں میں اچھی شہرت کے حامل ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران کی میرٹ پر تعیناتی کے علاوہ کرپٹ اور راشی تھانیداروں کے خلاف کڑے احتسابی عمل کے دعوے دیوانے کے خواب بن گئےشہر بھر کے بیشتر تھانوں میں خود ساختہ اسپیشل پارٹیاں کا راج ، بعض بااثر ایس ایچ اوز نے ایک سے دو درجن برطرف ، معطل پولیس اہلکاروں کے علاوہ بد نام جرائم پیشہ عناصر پر مشتمل اسپیشل پولیس پارٹیاں قائم کررکھی ہیں دن رات غیر قانونی سرگرمیاں اور چھاپے مار کاروائیاں کمائی کا ذریعہ اور تھانے عقوبت خانے بنا دئیے گئے بعض تھانوں میں مے نوشی اور دیگر نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کی بھی مکمل آزادی ہے 10 ملزمان کو حراست میں لیکر بھاری رشوت کے عوض 8 کو چھوڑ دو جبکہ 2 کے خلاف مقدمات درج کر کے اعلیٰ افسران سے ایوارڈ بھی حاصل کرو ، تھانیداروں اور انکی خودساختہ اسپیشل پارٹیوں نے حکمت عملی بنالی ، ایڈیشنل آئی جی آزاد خان تنولی کے برق رفتار احتسابی عمل اور میرٹ پر ایس ایچ اوز کی تعیناتی کی نوید پر خوش گمانی کے شکار ” ٹینڈرز ” کی سکت اور سیاسی پشت پناہی سے محروم پولیس افسران ایک بار پھر مایوسی کی آغوش میں چلے گئے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق اچھی اور دیانت دارانه شہرت کے حامل پولیس افسر آزاد خان تنولی کی بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی تعیناتی کو شہر بھر کی عوام اور طویل عرصے سے سیاسی پشت پناہی یا مبینہ طور پر ” ٹینڈر ” کی ادائیگی کی سکت نہ رکھنے والے پولیس افسران نیک شگون قرار دے رہے تھے اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی آزاد خان تنولی نے ماضی کے مبینہ دیانت دار اعلیٰ پولیس افسران کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دعوے بھی کیے جو میرٹ اور اہلیت کے باوجود ایس ایچ اوز سمیت دیگر عہدوں سے محروم پولیس افسران امید کی کرن تصوّر کررہے تھے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی آزاد خان تنولی ایک با کردار اور دبنگ پولیس افسر کے طور پر شناخت کیے جاتے ہیں تاہم وه تا حال محکمہ پولیس میں انقلابی اقدامات اور مورال کی بلندی کے ساتھ ساتھ شہر بھر کے تھانوں میں میرٹ پر دیانت دار اور نمایاں کارکردگی کے حامل افسران کی تعیناتی میں ناکام بتائے جاتے ہیں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آزاد خان تنولی کی تعیناتی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک اعلیٰ اور سرکردہ شخصیت کا اہم کردار ہے اور حالیہ ایام میں انکے "جذباتی ” اقدامات کو نظر انداز کرکے انہیں ” پالیسی ” کے مطابق غلام نبی میمن کی طرح ذمہ داریاں سرانجام دینے کا مشوره بھی دیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے مورال اور میرٹ پر تعیناتیوں کے عمل کو سیاسی مداخلت کے باعث مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ہے اور اسکی ساکھ کی بحالی کیلئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان تنولی جیسے پولیس افسران ہی کردار ادا کر سکتے ہیں تاہم اسکے صلے میں انہیں اپنے عہدے کی قربانی بھی دینی پڑ سکتی ہے ذرائع کے مطابق شہر قائد کے بیشتر تھانوں میں تعینات با اثر ایس ایچ اوز نے خود ساختہ اور غیر قانونی اسپیشل پولیس پارٹیاں بھی قائم کررکھی ہیں ماضی میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران اور اہلکاروں پر مشتمل اسپیشل پارٹیاں جرائم کے خاتمے اور بااثر جرائم پیشہ عناصر کے لئے خوف کی علامت ہوتی تھیں تاہم ان دنوں تھانوں کی سطح پر وجود میں آنے والی اسپیشل پارٹیاں حصول ذر اور جرائم کی مکمل سرپرستی کیلئے قائم ہیں ذرائع کے مطابق خود ساختہ اسپیشل پارٹیوں میں معطل ، برطرف پولیس منفی شہرت کے حامل پولیس اہلکار وں کے علاوہ سنگین جرائم میں ملوث پرائیویٹ افراد بھی شامل ہیں یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ بعض طاقتور تھانیداروں نے ایک سے دو درجن افراد پر مشتمل خود ساختہ اسپیشل پارٹیاں قائم کر رکھی ہیں جو دن رات پولیس موبائلوں اور پرائیویٹ گاڑیوں میں دندناتے پھرتے ہیں یہ بھی مصدقہ اطلاعات ہیں که 10 افراد کو حراست میں لیکر 8 کو مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض رہا کر دیا جاتا ہے جبکہ دو کے خلاف مقدمات درج کرکے اعلیٰ پولیس افسران سے ایوارڈ بھی حاصل کرلیا جاتا ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے بیشتر تھانے جرائم کا گڑھ اور عقوبت خانے بن چکے ہیں بعض ایس ایچ اوز جو اعلیٰ افسران کی نظروں میں دبنگ اور ظاہری طور پر نامور ہیں اندر سے اتنے ہی گھناونے اور بدکردار ہیں تھانوں کی سطح پر قائم اسپیشل برانچ اور پولیس کا خفیہ نظام مکمل طور پر رشوت کے دریا میں غوطے کھا رہا ہے شہریوں اور اچھی ساکھ کے حامل بعض پولیس افسران کی رائے ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان تنولی اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی عزت و وقار اور شہریوں کو میرٹ پر فراہمی انصاف کیلئے فوری اور بھرپور کردار ادا کریں اگر آزادخان تنولی طاقتور مافیاز اور منفی سیاسی فیصلوں کو روندتے ہوئے اپنی ماضی کی روایات دہراتے ہوئے اپنے حال ہی میں کیے گئے دعوؤں پر عملدرآمد میں کامیاب ہوگئے تو تاریخ انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو بھی موجود پولیس کے نظام اور کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور اصلاحات ، میرٹ اور انصاف کے خواہش مند ہیں تاہم سیاسی دباؤ کے ہاتھوں مجبور ہیں بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان تنولی انتہائی دیانت دار اور ناقابل فروخت پولیس افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم بنائیں جو خفیہ طور پر تمام تھانیداروں اور پولیس افسران کے اثاثوں ، کردار اور کارکردگی پر منصا نہ تحقیقات کرے اگر ایسا ہوا تو کئی شہرت یافتہ اور اعلیٰ پولیس افسران کے نورنظر ایس ایچ اوز جو خوبرو کردار کے حامل قرار دئیے جاتے ہیں انتہائی بھیانک کردار کے دھنی نکلیں گئے اور قوی امکان ہے که سائیں سرکار کی سندھ پولیس کے 90 فیصد سے زائدافسران احتساب کے نرغے میں ہونگے

پچھلی پوسٹ

“کراچی يونيورسٹی ميں قتل عام کی داستان “

اگلی پوسٹ

ہردیپ سنگھ نجر کا قتل کینیڈا کی خودمختاری اورسکھوں کی سلامتی پرسنگین حملہ ہے،ورلڈ سکھ آر گنائزیشن

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ہردیپ سنگھ نجر کا قتل کینیڈا کی خودمختاری اورسکھوں کی سلامتی پرسنگین حملہ ہے،ورلڈ سکھ آر گنائزیشن

ہردیپ سنگھ نجر کا قتل کینیڈا کی خودمختاری اورسکھوں کی سلامتی پرسنگین حملہ ہے،ورلڈ سکھ آر گنائزیشن

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper