اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اہل تشیع کے رہبر اعظم علی خا منہ ای کے سانحہ ارتحال پر دلی غم اور افسوس کا اظہار کیا
۔ منگل کو انہوں نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر سے تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی سالمیت پر حملہ امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رہبر معظم نے ہمیشہ وحدت امت کا درس دیا اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصا اہل فلسطین و غزہ کی اعانت و استعانت میں پیش پیش رہے ، آپ ہمیشہ پاکستان کے امن و استحکام کے متمنی رہے ، ایران پر اسرائیلی و امریکی دہشت گردی اور بر بر یت کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ایسے موقع پر تمام اسلامی ممالک کو باہمی مشورے اور اتحاد کی فوری ضرورت ہے ۔
