• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور روس ، باہمی افہام و تفہیم کے فروغ اور دو طرفہ تعلقات کی وسعت کے لیے پہلا میڈیا فورم کا انعقاد

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 28, 2026
in پاکستان
0
پاکستان اور روس ، باہمی افہام و تفہیم کے فروغ اور دو طرفہ تعلقات کی وسعت کے لیے پہلا میڈیا فورم کا انعقاد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):پاکستان اور روس نے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دوطرفہ روابط کو مزید وسعت دینے کے لیے پہلا پاکستان روس میڈیا فورم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا۔ وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان ، روسیہ سیگودنیا (آر ٹی )،ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی)، یونیورسٹی آف ورلڈ سولائزیشنز (روس) اور SASSI یونیورسٹی (پاکستان) کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر فورم کا انعقاد وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے آئندہ مارچ 2026 میں ماسکو کے دور ہ کے حوالہ سے کیا گیا۔تقریب میں تین سیشنز اور دونوں ممالک کے سفارت کاروں، سکالرز اور میڈیا ماہرین کے ایک ممتاز پینل نے شرکت کی جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہونے والی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد سے ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ رئیسہ عادل، ڈپٹی ڈائریکٹر عائشہ، وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان کے سینئر حکام، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (نیوز) اے پی پی محمد عثمان خان کاکڑ اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل اینڈ گلوبل افیئر سید کاشف رضوی نے شرکت کی۔روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس موقع پر کہا کہ یہ فورم بڑھتی ہوئی فکری مصروفیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان آئندہ پانچویں ملاقات کا ذکر کیا۔انہوں نے 100 سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ پاکستان روس بزنس فورم کا اعلان کیا اور تعلیم، زراعت، تجارت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کو اجاگر کیا جس میں دروزبہ فوجی مشقیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے امن، مذاکرات اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور روس میں پاکستانی طلباء کی تعداد13 ہزار تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا۔روسی وزارت خارجہ کے انفارمیشن اینڈ پریس ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ماریہ زاخارووا نے اس فورم کو میڈیا تعاون میں ایک اختراعی قدم قرار دیا۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی جعلی خبروں، ہائبرڈ تنازعات اور رائے عامہ میں ہیرا پھیری سے خبردار کیا کرتے ہوئے فوجی مداخلتوں سے پہلے کے میڈیا کے ماضی کے بیانیے کو یاد کیا۔ انہوں نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کی حمایت کی اور بات چیت اور تعمیری مشغولیت پر بھی زور دیا۔پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سید مشاہد حسین نے وزیراعظم کے دورہ کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان کوئی بنیادی تنازعات نہیں ہیں ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے اصولوں پر مبنی کثیر القطبی اور جامع عالمی نظام کی وکالت کی۔پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے دونوں ممالک کو قدرتی یوریشین شراکت دار قرار دیا۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ تناؤ کو ذمہ دارانہ طریقے سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے تجارت، ٹیکنالوجی، عوامی سفارت کاری، ایس سی او کوآرڈینیشن، ڈیزاسٹر مینجمنٹ تعاون اور ٹرانسپورٹ کوریڈورز بشمول شمالی-جنوبی بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کے فروغ پر زور دیا۔سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے 2000 کی دہائی کے اوائل سے دفاع، توانائی اور رابطوں میں تعلقات میں مسلسل پیش رفت کو اجاگر کیا۔جیو پولیٹیکل تجزیہ کار اور سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹر روکسولانا زیگون نے کہا کہ فورم نے سرد جنگ کی وراثت کے باوجود ایک نئے دور کی اہمیت سمیت پاکستان کے اسٹریٹجک تحمل اور بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ کو اجاگر کیا ۔نمل میں بین الاقوامی تعلقات کے شعبہ کی سربراہ ثروت رؤف نے دو طرفہ تعلقات میں نمایاں کمی کے حوالہ سے طویل مدتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے علمی اور فکری تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔چیئرپرسن کونسل آف کمپلینٹس ڈاکٹر سید محمد علی نے دوطرفہ تعاون کے ابھرتے ہوئے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا، 14 چیلنجز کی نشاندہی کی اور ان کا حل تجویز کیا۔سینئر صحافی الماس حیدر نقوی نے توانائی، دفاع، انسداد دہشت گردی اور ایس سی او کی شمولیت میں تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے فورم کو بروقت قرار دیا۔ تجزیہ کار شوکت پراچہ نے اہم ایشوز پر پاکستان کے لیے روس کی حمایت کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا۔روسی میڈیا کی طرف سے RT کے ایگزیکٹو پروڈیوسر دمتری لیونٹیف نے رپورٹنگ میں قومی مفادات کے تحفظ پر زور دیا۔ وی نیوز انگلش کے متین حیدر نے معروضیت پر زور دیا اور پاکستان کی متعصبانہ تصویر کشی پر بھی تنقید کی۔سپوتنک انٹرنیشنل کے سربراہ دمتری سائمز جونیئر نے اردو پروگرامنگ کے منصوبوں کا اعلان کیا اور باہمی تعاون کی پیشکش کی۔روسیا سیگوڈنیا کے کونسلر نے فوری تعاون اور بڑھتی ہوئی عوامی دلچسپی کے بارے میں تیاری کا اظہار کیا۔ایشیا ون کے بیورو چیف انس ملک نے اسکالرشپ کے مواقع پر روشنی ڈالی جبکہ ڈاکٹر ماریہ سلطان چیئرپرسن SASSI یونیورسٹی اور پاکستان کی وزارت دفاع کی مشیر نے اعتماد کے خلا کو ختم کرنے میں میڈیا کے کردار پر زور دیا۔انہوں نے ادارہ جاتی بات چیت، مالیاتی فریم ورک، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پر پیشرفت سکالرشپس اور باہمی تبادلوں کے فروغ پر زور دیا۔ میڈیا فورم کے اختتام پر یہ نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہ پائیدار تعاون کے لیے عوام کے درمیان رابطے کی ضرورت ہوتی ہے، شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ میڈیا کا پائیدار تعاون غلط فہمیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے اور پاکستان اور روس کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کر سکتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ میں مذاکرات کی ناکامی اور دشمنیوں کے آغاز پر افسوس کا اظہار

اگلی پوسٹ

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قطر کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلی فون پر گفتگو، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قطر کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلی فون پر گفتگو، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قطر کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلی فون پر گفتگو، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper