اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں
رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری حملوں، بشمول قطر پر ہونے والے حملوں، پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا۔
