• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کے پاس 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا واضح انتخاب موجود ہے،پروفیسر احسن اقبال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 25, 2026
in پاکستان
0
پاکستان کے پاس 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا واضح انتخاب موجود ہے،پروفیسر احسن اقبال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا واضح انتخاب موجود ہے، اور یہ فیصلہ قیادت کی صلاحیت اور مؤثر گورننس پر منحصر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان گورننس فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فورم میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی تھے جبکہ وزرائے اعلیٰ، اراکینِ پارلیمان، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی اور نوجوان اسکالرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اچھی حکمرانی وہ ہے جو میرٹ، شفافیت، احتساب اور عوامی خدمت کے اصولوں پر مبنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں حکومت نے اصلاحات اور بہتر نظم و نسق کے ذریعے معیشت کو دیوالیہ پن کے خطرے سے نکالا اور آج عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بحالی کو بطور کیس اسٹڈی پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان روایتی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو 2035 تک معیشت کا حجم 600 ارب ڈالر تک پہنچے گا، تاہم اگر قومی سطح پر ہم آہنگی، مثبت اشتراک اور اصلاحات کی رفتار تیز کی جائے تو پاکستان ایک ٹریلین ڈالر معیشت بن سکتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے اجتماعی قابلیت کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔پروفیسر احسن اقبال نے حکومت کے پانچ ایز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں 100 ارب ڈالر سے زائد اضافہ، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا فروغ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات، توانائی شعبے میں کارکردگی اور انسانی وسائل کی ترقی قومی ترجیحات ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ موسمیاتی تبدیلی، پانی و خوراک کے تحفظ، آبادی میں 2.55 فیصد سالانہ اضافہ، 40 فیصد بچوں میں اسٹنٹنگ، ڈھائی کروڑ بچوں کا اسکولوں سے باہر ہونا اور 10 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح جیسے مسائل سنگین گورننس چیلنجز ہیں جن پر فوری توجہ درکار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانی 40 ارب ڈالر کا زرِمبادلہ بھیجتے ہیں، جبکہ 24 کروڑ کی آبادی محض 40 ارب ڈالر کی برآمدات کرتی ہے، جو کارکردگی کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔ اس خلا کو پُر کرنا قومی ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ اب وقت سیاسی محاذ آرائی کا نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کا ہے۔ تمام صوبوں اور وفاق کو مل کر قومی ترقی کے ایجنڈے پر کام کرنا ہوگا۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ وزارتِ منصوبہ بندی نے شفافیت کے فروغ کے لیے تمام ترقیاتی منصوبوں کو عوامی پورٹل پر جاری کر دیا ہے تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات سے مکمل آگاہی حاصل ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کو اکیسویں صدی کی مہارتوں سے آراستہ کر کے پاکستان کو ایک مضبوط اور خودمختار معیشت بنائے گی۔

پچھلی پوسٹ

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کے پی کی حمایت ناگزیر ہے ، وزیر ڈاکٹر مصدق ملک

اگلی پوسٹ

الفا گروپ نے سیالکوٹ اسٹالینز کے سو فیصد شیئرز خریدنے کی پیش کش کردی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
الفا گروپ نے سیالکوٹ اسٹالینز کے سو فیصد شیئرز خریدنے کی پیش کش کردی

الفا گروپ نے سیالکوٹ اسٹالینز کے سو فیصد شیئرز خریدنے کی پیش کش کردی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper