• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان میں 3 سال کے دوران 79 نئی غیر ملکی کمپنیوں نے کاروبار کا آغاز،61 نے شیئرز کی ٹرانزیکشنز کیں ، ایس ای سی پی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 24, 2026
in پاکستان
0
پاکستان میں 3 سال کے دوران 79 نئی غیر ملکی کمپنیوں نے کاروبار کا آغاز،61 نے شیئرز کی ٹرانزیکشنز کیں ، ایس ای سی پی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران مجموعی طور پر 79 نئی غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستانی مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز کیا جبکہ 61 غیر ملکی کمپنیوں نے شئیرز کی ٹرانزیکشنز کیں، اس عرصے کے دوران مقامی کمپنیوں کے ساتھ توانائی، لاجسٹکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داری کے لیے غیر ملکی کمپنیوں نے 40.7 ارب روپے کی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی۔منگل کے روز ایس ای سی پی سے جاری بیان کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کی شیئر ہولڈنگ سے متعلق 61 ٹرانزیکشنز میں سے 29 کمپنیوں نے اپنے حصص دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو منتقل کیے، 4 کمپنیوں نے حصص غیر ملکی انفرادی سرمایہ کاروں کو فروخت کیے، 20 کمپنیوں نے مقامی انفرادی سرمایہ کاروں کو شیئرز منتقل کیے جبکہ 8 غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے حصص مقامی کمپنیوں کے نام کیے۔کمیشن کا کہنا ہے کہ ان میں سے متعدد ٹرانزیکشنز عالمی سطح پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کی کارپوریٹ تنظیمِ نو (ری سٹرکچرنگ)کے نتیجے میں ہوئیں۔سعودی عرب کی وافی انرجی نے شیل کے عالمی پورٹ فولیو کی تنظیمِ نو کے تحت شیل پاکستان کے آپریشنز حاصل کیے، دبئی میں قائم پی ٹی اے گلوبل ہولڈنگ نے لوٹے کیمیکل اور ٹوٹل انرجیز کے عالمی معاہدے کے بعد لوٹے کیمیکل پاکستان کے اکثریتی حصص حاصل کیے۔اسی طرح سوئٹزرلینڈ کے گنوور گروپ اور ٹوٹل پارکو لمیٹڈ نے ٹوٹل انرجیز پاکستان میں مساوی حصص حاصل کیے جبکہ سعودی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو پیٹرولیم) میں 40 فیصد ایکویٹی خریدی۔لاجسٹکس کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کی ڈی پی ورلڈ نے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے ساتھ جوائنٹ وینچر کیا۔ڈیجیٹل سیکٹر میں بازار ٹیکنالوجیز نے ویم سول کو حاصل کیا جبکہ سعودی واقب ڈیٹا کمپنی نے پاکستانی ٹیکنالوجی فرم “ووٹ ٹیک” میں 80 فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کی۔ٹیلی کام کے شعبے میں پی ٹی سی ایل نے عالمی سطح پر ٹیلی کام انڈسٹری میں ہونے والی تنظیم نو کے نتیجے میں ٹیلی نار پاکستان کے آپریشنز حاصل کیے۔ فارماسیوٹیکل سیکٹر میں امریکی کمپنی فائزر نے کراچی میں اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ اور متعلقہ اثاثے لکی کور انڈسٹریز کو منتقل کیے جبکہ فرانسیسی کمپنی سانوفی نے اپنے اکثریتی حصص مقامی سرمایہ کار کنسورشیم کو فروخت کر دیے اور کمپنی کا نام تبدیل کر کے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ رکھ دیا گیا۔زرعی شعبے میں اٹلی کی یوریکم نے فاطمہ یوریکم رائس ملز میں 50 فیصد حصص حاصل کیے جبکہ ہالینڈ کی برکلے اسکوائر ہولڈنگ بی وی نے اوگلوی اینڈ ماتھر پاکستان، مائنڈ شیئر پاکستان اور سوہو اسکوائر پاکستان میں 50 فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کی۔ایس ای سی پی کے مطابق متعدد مزید بین الاقوامی شراکت داری کے معاہدے زیرِ غور یا تکمیل کے مراحل میں ہیں جو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔کمیشن کے مطابق اس وقت پاکستان میں رجسٹرڈ فعال غیر ملکی کمپنیوں کی مجموعی تعداد 1,157 ہے، گزشتہ تین برسوں کے دوران صرف 19 غیر ملکی کمپنیوں نے ملک میں اپنے آپریشنز بند کیے۔ سال 2023 میں 31 کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار شروع کیا جبکہ 6 نے اخراج کیا، 2024 میں 21 کمپنیاں داخل ہوئیں اور 9 باہر گئیں جبکہ 2025 میں 27 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی اور صرف 4 کمپنیوں نے آپریشنز بند کیے۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ یہ رجحان پاکستان کی معیشت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مسلسل اعتماد اور کاروباری مواقع کی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ کیلئے کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کے درمیان روابط آسان بنانے کیلئے خصوصی کوششوں پر اتفاق

اگلی پوسٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper