کراچی ( نمائندہ خصوصی) مرکزی صدر اہلِ سنت والجماعت پاکستان، جرنیلِ اہلِ سنت و خطیبِ ایشیاء حضرت علامہ اورنگزیب فاروقی صاحب حفظہ اللہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجازِ مقدس کی جانب روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر کارکنان و ذمہ داران کی بڑی تعداد نے انہیں دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔کراچی ایئرپورٹ پر جنرل سیکرٹری اہلِ سنت
والجماعت کراچی ڈویژن علامہ تاج محمد حنفی، ترجمان کراچی مولانا عمر معاویہ، مفتی سیف الرحمن عباسی اور دیگر ذمہ داران نے معزز قائد کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا اور ان کی خیریت و قبولیتِ عمرہ کے لیے خصوصی دعا کی۔رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ علامہ اورنگزیب فاروقی حجازِ مقدس میں امتِ مسلمہ، وطنِ عزیز پاکستان اور خصوصاً شہرِ کراچی کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کا یہ بابرکت سفر قبول فرمائے، عمرہ کی سعادت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں بخیریت وطن واپسی نصیب کرے۔
