ڈھاکہ ۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان مشترکہ امنگوں کے حامل جڑواں ممالک ہیں، جو تاریخ اور مستقبل کی امیدوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ بدھ کو بیگم خالدہ ضیاء کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا کر ان کی جمہوری جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ نہ صرف
سابق وزیر اعظم تھیں بلکہ بنگلہ دیش کے نئے وزیر اعظم کی والدہ اور اپنی جماعت کی رہنما بھی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں جمہوریت کے استحکام اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو بھرپور احترام کے ساتھ یاد کرتا ہوں ، ان کی میراث ان کے صاحبزادے کی جمہوری کامیابی کے ذریعے آج بھی زندہ ہے جو عوام کے اعتماد اور ان کے وژن کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان مشترکہ امنگوں کے حامل جڑواں ممالک ہیں جو تاریخ اور
مستقبل کی امیدوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہم ماضی کو وقار کے ساتھ تسلیم کرتے ہوئے ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتے ہیں جو شراکت داری پر مبنی ہو ، تجارت، نوجوانوں، موسمیاتی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے۔
