• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صحافیوں کی فراہم کردہ بروقت اور درست معلومات عدالتی اور قانونی عمل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 18, 2026
in پاکستان
0
صحافیوں کی فراہم کردہ بروقت اور درست معلومات عدالتی اور قانونی عمل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فراہم کردہ بروقت اور درست معلومات عدالتی اور قانونی عمل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،عدالتی فیصلوں اور عوامی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے فوری معلومات کے تبادلے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کو بھی مستفید ہونے کا موقع ملتا ہے، یہ عمل عدلیہ اور صحافت کے درمیان اعتماد کو مضبوط کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے بدھ کو پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون الرشید اور پاکستان بار ایسوسی ایشن کے احسن بھون بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر نے صحافیوں پر زور دیا کہ معلومات کی درستگی اور جلد بازی میں قیاس آرائیوں سے اجتناب کیا جائے کیونکہ غیر مصدقہ خبریں قانونی اور سماجی نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی اور قانونی امور میں پیش رفت کی صحیح اور بروقت رپورٹنگ عوام اور وکلاء برادری کے لیے نہایت مفید ہے۔انہوں نے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پریس ایسوسی ایشن کے ذریعے عدالتی فیصلوں، ایف آئی آرز، جائیداد کی تقسیم اور دیگر قانونی امور کے حوالے سے معلومات کی بروقت فراہمی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ دونوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام تک عدالتی عمل اور فیصلوں کی درست معلومات پہنچیں۔اس موقع پر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے نو منتخب صدر عمران وسیم نے خطبہ استقبالیہ میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سے اظہار تشکر کیا اور صحافتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے عزم کا اعلان کیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر قانون و انصاف نے ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اور ان کے ساتھ تعاون اور رابطے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پچھلی پوسٹ

بنگلہ دیش میں قائدِ حزبِ اختلاف سے نہایت خوشگوار اور بامعنی ملاقات ہوئی ، احسن اقبال

اگلی پوسٹ

پاک فضائیہ میں مستقل کمیشن کے تحت بھرتیوں کا اعلان ، رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم مارچ مقرر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاک فضائیہ میں مستقل کمیشن کے تحت بھرتیوں کا اعلان ، رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم مارچ مقرر

پاک فضائیہ میں مستقل کمیشن کے تحت بھرتیوں کا اعلان ، رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم مارچ مقرر

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper