اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی گمشدہ 53 لاکھ روپے تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیےکلرکہار سروس ایریا میں ایک مسافر 53 لاکھ روپے نقدی سے بھرا بیگ بھول کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔ کئی
کلومیٹر بعد اسے یاد آیا تو اس نے فوراً موٹروے پولیس کی گاڑی کو روک کر اطلاع دی۔ موٹروے پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے قریبی ٹیم کو مطلع کیا۔ موبائل کال اور ویڈیو کال پر رہنمائی حاصل کرتے ہوئے موٹروے پولیس نے بیگ کی تلاش شروع کی اور نقدی سمیت بیگ برآمد کر کے خود مسافر تک پہنچا دیا۔ اس ڈرامائی بازیابی پر مسافر نے موٹروے پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔