• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

نوجوان آئی ٹی اسکلز سیکھیں، ملک سالوں نہیں مہینوں میں ترقی کرے گا، شزہ فاطمہ

ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن کے تحت پہلی قومی اے آئی پالیسی متعارف کرادی جو اب عمل درآمد کے مراحل میں ہے،وفاقی وزیر آئی ٹی نوجوانوں کی آئی ٹی ٹریننگ، وزیراعظم شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی پاکستان میں برین ڈرین نہیں ،بلکہ برین گین ہورہا ہے،نوجوان مایوسی سے باہر نکلیں،صوبائی وزیر آئی ٹی علی راشد کا خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 16, 2026
in پاکستان
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اگر آج ہم ملک کے ہر بچے کو انٹرنیٹ اور اسمارٹ ڈیوائس دے کر کسی بھی ایک آئی ٹی اسکل میں ٹریننگ دینے میں کامیاب ہوجائیں تو پاکستان دہائیوں، سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں ترقی کرے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معرکہ حق کی طرح معرکہ ترقی، معرکہ معیشت، معرکہ آئی ٹی اور اے آئی میں بھی کامیابی حاصل کی جائے گی اور پاکستان کے نوجوان بھارتی نوجوانوں سے کم نہیں۔سندھ کے وزیر برائے آئی ٹی علی راشد نے کہا کہ اے آئی مستقبل نہیں بلکہ حال ہے۔یہ اب بنیادی ضرورت ہے یہ انسانوں کو نہیں بلکہ اپنے ٹولز کو ری پلیس کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت میگا آئی ٹی ٹیسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سات ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی سے متعلق جدید کورسز میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ دیا۔ تقریب سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ،صوبائی وزیر آئی ٹی علی راشدکے علاوہ سیلانی ویلفیئر ایجوکیشن بورڈ کے سربراہ افضل چامڑیہ،سی او او محمد غزال نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی،سیکریٹری اسلم خان اور دیگر سینئر صحافیوںنے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ محترمہ شزا فاطمہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یہ دیکھ کو خوشی ہورہی ہے کہ 9، 10 اور 11 سال کے بچے دنیا کی جدید ٹیکنالوجیز میں کام کررہے ہیں۔اے آئی انڈس ویک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور گاؤں میں 100 سے زائد ایونٹس ہوئے، ہماری کوشش رہی کہ ہم پاکستان کے ہر بچے کو اے آئی کی تربیت دیں، ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہر بچے کو جدید تربیت کا حصہ بنائیں، آئی ٹی کے ملک گیر پروگرام کو انڈس اے آئی ویک کا عنوان اس لیے دیا تاکہ آپ لوگوں کو اپنی تاریخ سے روشناس کرایا جائے، وادیءِ سندھ دنیا کی قدیم ترین ذہین تہذیبوں میں سے ایک ہے، آج ہم سب مل کر عہد کریں گے کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کا جو انقلاب آرہا ہے، اس میں پاکستان پوری قوت کے ساتھ شامل ہوگا۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف صاحب کی سربراہی میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن کے تحت ہم نے پہلی قومی اے آئی پالیسی متعارف کرائی اور اب اس پالیسی پر عمل درآمد کے مراحل میں ہیں، وزیراعظم نے انڈس اے آئی ویک کی اوپننگ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، دس لاکھ بچوں کو تربیت دی جائے گی جبکہ ایک ہزار طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی کی بین الاقوامی اسکالر شپس دی جائیں گی، ان تمام اقدامات کا مقصد یہی ہے کہ ہم اے آئی اور ٹیکنالوجی کا نیشنل انفراسٹرکچر مضبوط بنائیں اور اپنے انسانی وسائل کا بہترین استعمال کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت، ایس آئی ایف سی کے ذریعے بین الاقوامی سرمایہ کاری لانے اور آپ کو کاروبار شروع کرنے میں سہولت فراہم کرے گی، آپ کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈیز لانچ کی جارہی ہیں تاکہ آپ کو دفاتر کے چکر نا لگانا پڑیں، نادرا، ایچ ای سی، نا جانا پڑے، کوائف پر تصدیق کرانے کیلئے سرکاری ملازمین کو نا ڈھونڈنا پڑے، آپ کے موبائل فون میں ڈیجیٹیل آئی ڈی کے ذریعے سب کام ہوجائیں گے۔یہ ایک سپر ایپ ہوگی جس میں سارے کوائف و دستاویزات کی تصدیق ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے شہریوں کو یہ سہولت میسر ہے کہ وہ ایک موبائل سے ساری سرکاری سروسز تک رسائی حاصل کرتے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ آنے والے چند سالوں میں وہی تمام سہولتیں آپ سب کیلئے فراہم کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں نوجوان بچے بچیاں پاکستان کا سب سے اہم سرمایہ ہیں، آنے والے وقتوں میں آپ پاکستان کی ترقی یقینی بنائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ہم صرف صارف نہ بنیں بلکہ تخلیق کار، موجد اور جدت طراز بنیں، تصور کریں کہ پاکستان کے 15 کروڑ بچے بچیوں کو ہم ٹیکنالوجی کی تعلیم و ہنر میں تربیت دیں تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، اس طرح ہم آئی ٹی کے شعبے میں دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف صاحب کی خاص ہدایات ہیں، انہوں نے خود آئی ٹی کے متعدد پروجیکٹس کی بنیاد رکھی، ڈھائی سے تین ارب روپے آئی ٹی یوتھ ٹریننگ میں خرچ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ شزا فاطمہ صاحبہ آئی ٹی کی ترقی میں جو کام کررہی ہیں اس میں ان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ جلد آئی ٹی اور اے آئی کا مرکز بنے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ آج آئی ٹی خود چل کر کراچی کے نوجوانوں تک پہنچی ہے اور وفاقی وزیر شزا فاطمہ دن رات نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے اقدامات کی مکمل حمایت اور تائید کا اظہار کیا۔انہوں نے نوجوانوں سے خطاب میں کہا کہ ہماری بیٹیاں اور بیٹے باصلاحیت ہیں اور مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معرکہ حق کی طرح معرکہ ترقی، معرکہ معیشت، معرکہ آئی ٹی اور اے آئی میں بھی کامیابی حاصل کی جائے گی اور پاکستان کے نوجوان بھارتی نوجوانوں سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہنریندر مودی کے لیے گورنر سندھ کا پیغام تھا: "ہمیں نہ چھیڑو، کیونکہ اگر تم نے ہمیں چھیڑا تو ہم تمہیں معاف نہیں کریں گے۔” انہوں نے کہا کہ ترقی کی پہلی منزل سچ اور محنت ہے، اور اللہ تعالیٰ مدد کرے گا۔گورنر سندھ نے چیئرمین سیلانی ٹرسٹ مولانا بشیر فاروق اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور وفاقی وزیر شزا فاطمہ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے کراچی آ کر سندھ کو چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کے ذریعے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کا تحفہ دیا، جس کے نتیجے میں بدین اور سانگھڑ میں جدید آئی ٹی منصوبے فعال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جو طلبہ آج ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہو سکیں، ان کے لیے گورنر ہاؤس کا آئی ٹی سینٹر کھلا ہے، جہاں روزانہ چار سیشن ہوتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر پانچ سیشن بھی کیے جائیں گے۔گورنر سندھ نے بتایا کہ آئی ٹی کورس کے ٹیسٹ کے لیے پانچ لاکھ طلبہ کو گورنر ہاؤس میں بلایا گیا، اور آج 50 ہزار بچے ایک سیشن میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ہر کورس کی قیمت 9 لاکھ روپے ہے جو مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہے، اور یہ پروگرام پچھلے دو سال سے جاری ہے۔ مزید براں، 98 ہزار بچے اے آئی، میٹا اور ویب ڈیزائننگ کے کورسز مکمل کر کے فری لانسنگ کے ذریعے باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں، جس میں بعض طلبہ ماہانہ ایک ہزار سے دو ہزار ڈالر تک کما رہے ہیں۔گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ پورے سندھ میں آئی ٹی کا مضبوط جال بچھانے کا عزم جاری ہے اور گورنر ہاؤس ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا تاکہ سندھ اور پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔سندھ کے وزیر برائے آئی ٹی علی راشد نے کہا کہ اے آئی مستقبل نہیں بلکہ حال ہے۔یہ اب بنیادی ضرورت ہے یہ انسانوں کو نہیں بلکہ اپنے ٹولز کو ری پلیس کرے گا اور جو نئےٹولز نہیں سیکھے گا وہ خود ایسے ری پلیس ہوجائیگا جیسے ماضی کے فون ہوا کرتے تھے۔نوجوان مایوسی سے باہر نکلیں کیونکہ پاکستان میں برین ڈرین نہیں بلکہ بلکہ برین گین ہورہا ہے۔

پچھلی پوسٹ

اسلام آباد:موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم گمشدہ 53 لاکھ روپے تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیے

اگلی پوسٹ

وزیراعلی مریم نواز شریف کا بہاولپور سے کراچی جانے والی بس کے ٹریلر سے تصادم میں 11 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعلی مریم نواز شریف کا بہاولپور سے کراچی جانے والی بس کے ٹریلر سے تصادم میں 11 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

وزیراعلی مریم نواز شریف کا بہاولپور سے کراچی جانے والی بس کے ٹریلر سے تصادم میں 11 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper