• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home Uncategorized

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی امریکہ میں آئی پی یو کی قیادت سے اہم ملاقاتیں،پاکستان کی فعال پارلیمانی سفارت کاری کا بھرپور اظہار

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 15, 2026
in Uncategorized
0
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی امریکہ میں آئی پی یو کی قیادت سے اہم ملاقاتیں،پاکستان کی فعال پارلیمانی سفارت کاری کا بھرپور اظہار
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیو یارک۔( نمائندہ خصوصی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیویارک میں انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی صدر ڈاکٹر ٹولیا ایکسن اورسیکرٹری جنرل مارٹن چونگونگ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان کی فعال، باوقار اور مؤثر پارلیمانی سفارت کاری کو اجاگر کیا گیا۔اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے اصولی مؤقف، جمہوری عزم اور عالمی سطح پر فعال پارلیمانی کردار کو مدلل انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان آئی پی یو کو دنیا کی پارلیمانوں کے مابین مکالمے، قانون کی حکمرانی، جامع حکمرانی اور عالمی تعاون کے فروغ کا مؤثر ترین پلیٹ فارم سمجھتا ہے اور اس فورم پر پاکستان کا کردار ہمیشہ تعمیری اور مثبت رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے آئی پی یو کے ساتھ پاکستان کی مضبوط اور دیرینہ وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان مسلسل آئی پی یو اسمبلیوں، قائمہ کمیٹیوں اور عمومی مباحثوں میں فعال شرکت کر رہی ہے۔ انہوں نے تاشقند میں منعقدہ 150ویں آئی پی یو اسمبلی میں اپنی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن و سلامتی، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور کثیرالجہتی تعاون جیسے اہم عالمی موضوعات پر واضح اور مؤثر مؤقف پیش کیا۔انہوں نے نومبر 2025 میں اسلام آباد میں منعقدہ انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس نے پاکستان کی پارلیمانی قیادت پر عالمی اعتماد کو مزید مستحکم کردیا ہے۔’’اسلام آباد اعلامیہ‘‘ کی متفقہ منظوری کو انہوں نے پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیا، جس میں امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے باہمی تعلق کو اجاگر کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوری حکمرانی کے فروغ میں سینیٹ آف پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا صوبائی ہم آہنگی، اقلیتوں کے تحفظ، شفاف قانون سازی اور مؤثر نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمانی عمل کے ذریعے عوام کی آواز کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ان کی قیادت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ایس ڈی جیز کو پارلیمانی ملکیت دینے میں اپنی قیادت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قانون سازی، بجٹ نگرانی اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی میں مزید تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب اور بعد ازاں شدید موسمی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی انصاف اور مشترکہ ذمہ داری کے اصولوں کے تحت ترقی پذیر ممالک کی معاونت کرے۔خواتین کی سیاسی و معاشی شمولیت کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے آئینی اقدامات اور قانون سازی کو اجاگر کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو خواتین کے معاشی استحکام اور غربت کے خاتمے میں ایک مؤثر اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ عالمی امن اور انسانی حقوق پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے تنازعات کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اورفلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔سیکرٹری جنرل آئی پی یو سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ سیکرٹریٹ کے ادارہ جاتی کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ پیشہ ورانہ، مؤثر اورغیرجانبدار پارلیمانی سیکرٹریٹس پارلیمانی سفارت کاری کی کامیابی میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے پارلیمانی جدیدیت، ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت پر مبنی سہولیات، تحقیقی معاونت اور عملے کی تربیت کے شعبوں میں عملی تعاون کی تجاویز پیش کیں۔چیئرمین سینیٹ نےواضح کیا کہ ان کی قیادت میں سینیٹ آف پاکستان عالمی سطح پر فعال، ذمہ دار اور باوقار کردار ادا کرتی رہے گی اور کثیرالجہتی نظام کے استحکام، جمہوریت کے فروغ اور عوام دوست حکمرانی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ملاقاتوں کے اختتام پر دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی پارلیمان اور آئی پی یو کے مابین تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی، جبکہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی فعال قیادت کو عالمی پارلیمانی حلقوں میں سراہا گیا۔

پچھلی پوسٹ

مصنوعی ذہانت پوری دنیا کو بدل رہی ہے،پاکستان بھی اس ٹیکنالوجی انقلاب کا حصہ بننے جا رہا ہے،وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

اگلی پوسٹ

پولیس اصلاحات کیلئے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی آئی جی اوردیگر پولیس افسروں کو خود فون کر کے عوامی فیڈ بیک لینے کا حکم

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پولیس اصلاحات کیلئے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی آئی جی اوردیگر پولیس افسروں کو خود فون کر کے عوامی فیڈ بیک لینے کا حکم

پولیس اصلاحات کیلئے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی آئی جی اوردیگر پولیس افسروں کو خود فون کر کے عوامی فیڈ بیک لینے کا حکم

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper